The following article, “… and Thy House”, was authored by Rev. Angus Stewart and originally published on the CPRC website. It has been translated into Urdu by Pastor Arslan Ul Haq.
۔۔۔ اور تیرا گھرانا
مصنف: پادری اینگس اسٹیورٹ
ترجمہ کار: ارسلان الحق
بہت سے لوگ اعمال 31:16 کا حوالہ دیتے ہیں، خداوند یسوع پر ایمان لا تو تو نجات پائے گا، گویا یہی سب کچھ تھا جو پولس نے فلپی کے قید خانے کے داروغہ سے کہا۔ لیکن اعمال 31:16 میں انجیل کا وعدہ صرف یہی نہیں کہ خدا ایمان لانے والے گھر کے سربراہوں (جیسے کہ وہ داروغہ) کو نجات دے گا بلکہ یہ بھی کہ وہ اُن کے گھرانوں کو بھی نجات دے گا۔ خداوند یسوع پر ایمان لا تو تو اور تیرا گھرانا نجات پائے گا۔ یہی وہ حصہ ہے جو اکثر چھوڑ دیا جاتا ہے۔
لیکن اس بات کا کیا مطلب ہے کہ خدا ایمانداروں کی اولاد کو نجات دینے کا وعدہ کرتا ہے؟ کیا وہ ہر ایماندار کے پوری اولاد کو نجات دے گا؟ پولس اس کی وضاحت یوں کرتا ہے، جسمانی فرزند خدا کے فرزند نہیں بلکہ وعدہ کے فرزند نسل گنے جاتے ہیں۔ تاکہ خدا کا ارادہ جو برگزیدگی پر موقوف ہے اعمال پر مبنی نہ ٹھہرے بلکہ بلانے والے پر (رومیوں 8:9- 12)۔ پس خدا اُن تمام برگزیدہ فرزندوں کو نجات دینے کا وعدہ کرتا ہے جنہیں اُس نے بنای عالم سے پیشتر چن لیا (افسیوں 4:1)۔ اے غیر ایماندار سربراہو، آسمانی بادشاہی کا حصہ بنو ، خدا کے اِس عظیم وعدے کو یاد رکھتے ہوئے کہ تو اور تیرا گھرانا نجات پائے گا۔ اے ایماندار والدین، یہاں آپ کے لئے ایک قیمتی اور نہایت بڑا وعدہ ہے (2 پطرس 1:4)۔ خدا آپ کی برگزیدہ نسل کو نجات دے گا۔
خدا نے آدم و حوا، نوح، یشوع، فلپی کے داروغہ اور اُن جیسے ہزاروں لوگوں کے برگزیدہ گھرانوں کو نجات دی۔ وہ گھرانوں کو کیوں نجات دیتا ہے؟ کیونکہ خدا خو د بھی خاندانی تعلقات رکھتا ہے، یعنی باپ اور بیٹا اور روح القدس ۔ اِسی لیے وہ اپنا عہد خاندانوں سے قائم کرتا ہے۔ اُس نے ابرہام سے فرمایا، اور میں اپنے اور تیرے درمیان اور تیرے بعد تیری نسل کے درمیان اُن کی سب پشتوں کے لئے اپنا عہد جو ابدی عہد ہو گا باندھوں گا تاکہ میں تیرا اور تیرے بعد تیری نسل کا خدا رہوں (پیدائش 7:17)۔ اور چونکہ ابرہام تمام ایمانداروں کا روحانی باپ ہے خواہ وہ یہودی ہوں یا غیر قوموں سے ، چاہے وہ پرانے عہد کے ہوں یا نئے کے (رومیوں 11:4) لہٰذا خدا کا یہ ابدی عہد ہمارے ساتھ اور ہماری نسل کے ساتھ بھی ہے۔
اعمال 31:16 میں خدا کے اس وعدے کی بنیاد پر کہ وہ ایمانداروں کے بچوں کو نجات دے گا ہمارے فرزند پاک ہیں (1 کرنتھیوں 14:7) اور وہ آسمان کی بادشاہی کا حصہ ہیں (مرقس 15:10)۔ اِسی لئے ویسٹ منسٹر اقرار الایمان بیان کرتا ہے، ایک یا دونوں ایماندار والدین کے بچوں کو بپتسمہ دیا جانا چاہیے اور اس کی اہانت کرنا یا اِسے نظر انداز کرنا بڑا گناہ ہے (ویسٹ منسٹر اقرار الایمان، اٹھائیسواں باب ، جز نمبر 3 اور4)۔ ایمانداروں کے لئے یہ وعدہ کہ خداوند یسوع پر ایمان لا تو تو اور تیرا گھرانا نجات پائے گا ( اعمال 31:16) ہمارے اس دور میں، جو شدید انفرادیت پسندی کا شکار ہے، نہایت اہم ہے کیونکہ یہ اصلاحی کلیسیاؤں کو محدود بپتسماوی نظریات اور بنیاد پرستی کی طرف ڈھلکنے سے محفوظ رکھتا ہے۔
Discover more from Reformed Church of Pakistan
Subscribe to get the latest posts sent to your email.