C. H. Spurgeon on Weeping for Jesus

The following content, originally from the CPRC website, has been translated into Urdu by Pastor Arslan Ul Haq.

یسوع کے لئے رونا از چارلس ہیڈن اسپرجن

ترجمہ و تالیف: ارسلان الحق

بہت سے لوگ روزوں کے ایام میں یسوع مسیح کے لئے دکھ بھرے گیت گاتے یا ایسی غزلیں پیش کرتے ہیں جس سے اکثر لوگ رونے لگتے ہیں یا غمگین ہو جاتے ہیں۔ اِسی طرح ٢٠٠٤ء میں آنے والی فلم دِی پیشن آف دِی کرائسٹ دیکھ کر اکثر لوگوں کا ردِعمل یہ ہوتا ہے کہ وہ یسوع مسیح کی اذیتوں کو دیکھ کر رو پڑتے ہیں۔ اِس فلم کو دیکھ کر بلی گراہم، پوپ اور تقریباً ہر شخص یسوع اور اس کے دکھوں پر اشک بہاتا نظر آیا۔

یہ کوئی نئی بات نہیں۔ جب یسوع مقام صلیب کی طرف جا رہا تھا تو لوگوں کی ایک بڑی بھیڑ اور بہت سی عورتیں جو اُس کے واسطے روتی پیٹتی تھیں اُس کے پیچھے پیچھے چلیں (لوقا 27:23)۔ مسیح نے اس پر کیا ردِعمل ظاہر کیا؟ کیا اس نے اسے حقیقی خدا ترسی سمجھ کر اُسے سراہا؟ یسوع نے اُن کی طرف پھر کر کہا اے یروشلیم کی بیٹیو! میرے لئے نہ رو بلکہ اپنے اور اپنے بچوں کے لئے رو (لوقا 28:23)۔

چارلس ہیڈن اسپرجن نے لوقا 27:23–31 پر اپنے ایک وعظ میں یسوع کے لیے رونے کے بارے میں یوں بیان کیا ؛

ہمیں مسیح کے لئے رونے کی ضرورت نہیں صرف اس لئے کہ اُس نے اپنی جان دِی بلکہ اِس لئے کہ ہمارے گناہوں کی سنگینی کے باعث یہ لازم تھا کہ وہ قربان ہو۔ ہمیں اُس کی مصلوبیت پر رونے کی ضرورت نہیں بلکہ اپنے گناہوں یعنی خدا کے حکموں کی خلاف ورزی کرنے پر رونا اور افسوس کرنا چاہیے کیونکہ ہمارے گناہ ملعون لکڑی پر ہمارا فدیہ دینے والے یعنی نجات دہندہ کے ہاتھوں میں کیل ٹھونکے جانے کا سبب تھے۔ مرنے والے نجات دہندہ پر رونا علاج پر افسوس کرنے کے مترادف ہے۔ یہ بالکل ایسے ہی ہے جیسے ہم ہماری بیماری کا علاج کرنے والے ڈاکٹر کے ہمارا علاج کرنے پر آنسو بہا رہے ہوں ۔ عقل مندی یہ ہے کہ ہم اپنی بیماری پر اور اُس کے بڑھتے ہوئے اثرات پر افسوس کریں جو اُسے دور کرنی تھی۔ جب ہم مقام صلیب کی طرف جانے والے اپنے خداوند یسوع کے لئے روتے ہیں تو درحقیقت ہم اُس بڑی خوشی پر روتے اور افسوس کرتے ہیں جو آسمان اور زمین نے کبھی دیکھی۔ ہمیں اِس پر آنسو بہانے کی ضرورت نہیں۔ یہ آنسو فطری نہیں ہیں۔سمجھ داری اِس گہری حکمت میں ہے کہ ہم خوشی منائیں کہ اُس نے موت اور قبر پر فتح پائی۔ اگر ہمیں افسوس کرنا ہے تو اِس بات پر کریں کہ ہم نے خدا کی شریعت کی خلاف ورزی کی اور ہماری وجہ سے یسوع کو سزا بھگتنا پڑی۔ اے بھائیو اور بہنو، یہی وجہ ہے کہ ہماری جانیں غمگین ہوتی ہیں اور ہم روتے ہیں کیونکہ ہم نے الٰہی شریعت کی خلاف ورزی کی اور یہ ممکن نہ رہنے دیا کہ ہم بچ جائیں سوائے اس صورت کے کہ یسوع مسیح نے ہماری خاطر اپنی جان دِی۔



Discover more from Reformed Church of Pakistan

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply