This is the Urdu translation of Chapter 5, Church Planting Principles from the Book of Acts, Part Two: The Method of Planting Churches (pages 61–68) from Planting, Watering, Growing: Planting Confessionally Reformed Churches in the 21st Century, edited by Daniel R. Hyde and Shane Lems, published in 2011 by Reformation Heritage Books. It has been translated into Urdu by Pastor Arslan Ul Haq.
رسولوں کے اعمال کی کتاب سے کلیسیا قائم کرنے کے اصول
مصنف: ڈینی ایل آر ہائیڈ
ترجمہ و تالیف: ارسلان الحق
چوتھا اصول: نئی کلیسیا قائم کرنے والی کفیل یعنی مددگار کلیسیائی جماعت کو دعا کا دِن مقرر کرنا چاہیے (23:4–31، 5:12، 13:13)
رسولوں کے اعمال کی کتاب سے ہم سیکھتے ہیں کہ ابتدائی کلیسیا دعا کرنے والی جماعت تھی۔ ایذارسانی کے دوران میں، شدید ضروریات کے پیش نظر یا کسی اہم موڑ پر ہم کلیسیا کو گھٹنوں کے بل دیکھتے ہیں۔ مسیح کی بادشاہی اس دنیا سے الگ قوت کے طور پر موجود ہے اس لئے اُس کی ایذا رسانی ناگزیر ہے۔ نئی کلیسیا قائم کرنے والی کفیل یعنی مددگار کلیسیائی جماعت اور نئی کلیسیائی جماعت دونوں میں باقاعدہ دعا ئیہ عبادات اس بات کا حقیقی اظہار ہیں کہ کلیسیا قائم کرنا ایک روحانی جنگ ہے۔ نئی کلیسیا کو بڑی جماعت کی دعاؤں کی ضرورت ہوتی ہے چاہے وہ کلیسیائی اعلانات میں ذِکر کے ذریعے ہو، پاسبان کی دعا میں ذِکر کے ذریعے ہو یا ایک خاص دِن مقرر کرکے کلیسیائی دعاؤں کے ذریعے ہو۔ ہائیڈل برگ کیٹی کزم میں بیان کیا گیا ہے؛
سوال نمبر 123: دوسری درخواست کیا ہے؟
جواب۔ تیری بادشاہی آئے۔ جس کا مطلب ہے کہ اپنے کلام اور روح کے وسیلے اِس طرح ہم پر حکومت کر کہ ہمیشہ زیادہ سے زیادہ اپنے آپ کو تیری مرضی کے تابع کریں۔ اپنی کلیسیا کو بڑھا اور اُسے قائم رکھ۔ شیطان کے کاموں اور ہر ایک قوت کو جو تیرے خلاف سر اُٹھائے اور ہر وہ برا منصوبہ جو تیرے کام کے خلاف بنایا جائے اُسے برباد کر۔ جب تک تیری کامل بادشاہی نہ آئے۔ جس میں تو ہی سب کچھ ہو۔
Discover more from Reformed Church of Pakistan
Subscribe to get the latest posts sent to your email.