This is the Urdu translation of Chapter 5, Church Planting Principles from the Book of Acts, Part Two: The Method of Planting Churches (pages 61–68) from Planting, Watering, Growing: Planting Confessionally Reformed Churches in the 21st Century, edited by Daniel R. Hyde and Shane Lems, published in 2011 by Reformation Heritage Books. It has been translated into Urdu by Pastor Arslan Ul Haq.
رسولوں کے اعمال کی کتاب سے کلیسیا قائم کرنے کے اصول
مصنف: ڈینی ایل آر ہائیڈ
ترجمہ و تالیف: ارسلان الحق
آٹھواں اصول: مدد کرنے والی کلیسیا کو مایوس نہیں ہونا چاہیے جب لگے کہ منصوبہ ناکام ہو گیا (6:16–10)
پولس، برنباس اور تیمتھیس آسیہ میں خوشخبری سنانا چاہتے تھے لیکن روح القدس نے اُنہیں آسیہ میں کلام سنانے سے منع کیا۔ وہ بتونیہ میں منادی کرنا چاہتے تھے مگر یسوع کے روح نے اُنہیں وہاں جانے نہ دِیا۔ اِس کی بجائے، روح القدس اُنہیں مکدنیہ لے گیا۔ ایسے محسوس ہوتا ہے نا کہ جیسے وہ اپنے مقصد میں کامیاب نہیں ہوئے؟
اعمال 16 سے ہمیں یہ سیکھنے کو ملتا ہے کہ خدا کے نزدیک کامیابی کا کیا معیار ہے؟ ناکام رسالتی خدمت کا ایک موقع کئی دوسرے مواقع پیدا کرنے کی وجہ ہو سکتا ہے۔ اگر ہم کسی علاقے میں نئی کلیسیا قائم کرنے کے لئے جائیں اور اپنے مقصد میں ناکام ہو جائیں تو ہم کونسی باتیں سیکھ سکتے ہیں؟ پہلی بات، کلیسیا قائم کرنا خدا کا کام ہے۔ دوسری بات، اگر ناکامی ہماری ذمہ داری کی وجہ سے ہوئی ہے تو ہم مستقبل میں زیادہ سمجھداری اور مؤثر طریقے سے کلیسیا قائم کر سکتے ہیں۔ تیسری بات، یہ سمجھنا ضروری ہے کہ لوگوں کو سچائی سے روشناس کرانا ہمیشہ فوری نتائج نہیں دیتا اور یہ ایک ایسا سبق ہے جسے ہم میں سے اکثر پہلے ہی جانتے ہیں۔ خداوند پر بھروسہ رکھیں، اُس کی رہنمائی پر عمل کریں اور اُس کے کام کو آگے بڑھنے دیں۔
Discover more from Reformed Church of Pakistan
Subscribe to get the latest posts sent to your email.