Principle 9: The Church Planter Must Visit His Flock and Teach Privately (20:20)

Reading Time: < 1 minute

This is the Urdu translation of Chapter 5, Church Planting Principles from the Book of ActsPart Two: The Method of Planting Churches (pages 61–68) from Planting, Watering, Growing: Planting Confessionally Reformed Churches in the 21st Century, edited by Daniel R. Hyde and Shane Lems, published in 2011 by Reformation Heritage Books. It has been translated into Urdu by Pastor Arslan Ul Haq.

رسولوں کے اعمال کی کتاب سے کلیسیا قائم کرنے کے اصول

مصنف: ڈینی ایل آر ہائیڈ

ترجمہ و تالیف: ارسلان الحق

نواں اصول: نئی کلیسیا قائم کرنے والا اپنے گلہ یعنی جماعت کے گھر گھر جانے اور سکھانے سے نہ جھجھکے (20:20)

پولس بے حد محنتی تھا اور نہ صرف یہودی عبادت خانوں اور اجتماعی کلیسیا میں بلکہ اپنے گلہ یعنی جماعت کے گھر گھر جا کر تعلیم دیتا تھا۔ یہی لازمی بات اُس نے تیمتھیس سے کہی کہ بشارت کا کام انجام دے (2 تیمتھیس 5:4)۔ جب ہم کلیسیا قائم کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو ہمیں ایسے شخص کی ضرورت ہوتی ہے جس میں یہ صلاحیت موجود ہو۔ چونکہ، کلیسیا قائم کرنا ایک حساس کام ہے، نئی کلیسیا کی بنیاد ڈالنے میں شامل افراد کو تعلیم، حوصلہ افزائی اور کلیسیا قائم کرنے والے کی دعاؤں کی ضرورت ہوتی ہے۔ کلیسیا قائم کرنے کے پہلے سال میں، میں نے ہر خاندان سے دو بار ملاقات کی اور کم از کم ایک بار صبح کی عبادت کے بعد انہیں اپنے گھر کھانے پر مدعو کیا۔ یہ عمل یہ ظاہر کرتا ہے کہ منادی صرف آغاز ہے۔ اِس کا حقیقی اطلاق یہ ہے کہ یہ تعلیم اُن لوگوں کی زندگیوں کو شخصی طور پر متاثر کرے۔



Discover more from Reformed Church of Pakistan

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply