This excerpt is from The Church’s Hope: The Reformed Doctrine of the End by David J. Engelsma, Volume 1, Part 1, page 36, published in 2021 by Reformed Free Publishing Association. It has been translated into Urdu by Pastor Arslan Ul Haq.
عہد، بادشاہی اور کلیسیا
مصنف: ڈیوڈ جے اینگلزما
ترجمہ و تالیف: ارسلان الحق
اب مسیح صرف خدا کے ازلی و ابدی بیٹے کے طور پر ہی نہیں بلکہ فضل کے عہد کے سر، خدا کی بادشاہی کے بادشاہ اور کلیسیا کے نجات دہندہ کے طور پر آئے گا اِس لئے سب چیزوں کا خاتمہ عہد کی تکمیل، بادشاہی کی کاملیت اور کلیسیا کی نجات اور جلال ہے۔ یسوع مسیح کی موجودگی خدا کی اِنسانوں کے ساتھ رفاقت، اُس کی دنیا پر حکومت اور مقدسوں کی روحانی مسرت ہے۔ علم الآخرت علم الانسان، علم النجات اور علم الکلیسیا کی تعلیم ہے۔
اس لئے جو لوگ مسیح کے عہد کو عزیز رکھتے ہیں، اس کی بادشاہت کے شہری اور اس کی کلیسیا کے رکن ہیں، اُن کے لئے آخری ایام کے حالات خوف یا دہشت کا موجب نہیں اور نہ ہی اِن سے اُن کے دِلوں میں کوئی خوف یا دہشت پیدا ہوگی۔ جیسا کہ لوقا 21 باب میں زمانے کے آخر اور اُن تمام واقعات سے متعلق جو اُس کی آمد سے پہلے لوگوں کے دِلوں کو خوف سے لرزا دیں گے، مسیح نے اپنے عظیم پیغام میں فرمایا ،اور جب یہ باتیں ہونے لگیں تو سیدھے ہو کر سر اُوپر اُٹھانا اِس لئے کہ تمہاری مخلصی نزدیک ہو گی (آیت 28)۔
Discover more from Reformed Church of Pakistan
Subscribe to get the latest posts sent to your email.