Five Marks of a Faithful Member of Christ’s Body

Reading Time: 2 minutes

This excerpt is taken from Beauty and Glory of Christ’s Bride by Joel R. Beeke, published by Reformation Heritage Books. It has been translated into Urdu by Pastor Arslan Ul Haq.

مسیح کے بدن یعنی کلیسیا کے وفادار رکن کی پانچ علامات

مصنف: جوئیل رابرٹ بیکی

مترجم: ارسلان الحق

افسیوں 10:4–16 مسیح کے بدن یعنی کلیسیا کے وفادار رکن کی پانچ علامات بیان کرتی ہیں۔

وفادار رکن ؛

١۔ مسیح کا کلام حاصل کرتا ہے

٢۔ مسیح کی شخصیت کے ساتھ متحد ہوتا ہے

٣۔ مسیح کے لوگوں کے ساتھ منسلک ہوتا ہے

٤۔ مسیح کی خاطر دوسروں کی خدمت کرتا ہے

٥۔ مسیح کی جلالی صورت میں درجہ بدرجہ بدلتا جاتا ہے۔

ہر لحاظ سے، کلیسیائی رکنیت کلیسیا کے ہمیشہ قائم رہنے والے سر یسوع مسیح پر منحصر ہے۔

ان پانچ علامات کے ساتھ ساتھ، وفادار کلیسیائی رکنیت کے پندرہ عملی طریقے درج ذیل ہیں۔ اپنے آپ سے سوال کریں تاکہ یہ جان سکیں کہ آیا ہم ایک مضبوط کلیسیائی رکن ہیں۔

١۔ کیا میں خدا کے کلام کی طلب رکھتا ہوں؟

٢۔ کیا میں ایمانداری کے ساتھ عبادتی اجتماعات میں شریک ہوتا ہوں؟

٣۔ کیا میں منادی کے دوران میں توجہ سے کلام سنتا ہوں؟

٤۔ کیا میں مسیح پر ایمان کا عملی اظہار کرتا ہوں؟

٥۔ کیا میں ساکرامنٹوں میں شریک ہوتا ہوں؟

٦۔ کیا مسیح کے ساتھ میرا تعلق مجھے خدا کی فرماں برداری کرنے کے لئے تحریک دیتا ہے؟

٧۔ کیا میں کلیسیا کے دیگر ارکان کے لئے محبت ظاہر کرتا ہوں؟

٨۔ کیا میں نے اپنے ایمان کا علانیہ اقرار کیا ہے؟

٩۔ کیا میں مسافرپروریعنی مہمان نواز ہوں؟

١٠۔ کیا مسیح اور اس کا کام مجھے اس سے محبت اور اُس کی فرماں برداری کرنے پر مائل کرتا ہے؟

١١۔ کیا میں مسیح کا گواہ ہوں؟

١٢۔ کیا میں خدا کی دی ہوئی نعمتوں کا اچھا مختار ہوں؟

١٣۔ کیا میں فروتنی کا مظاہرہ کرتا ہوں؟

١٤۔ کیا میں باقاعدگی سے دعا کرتا ہوں اور دعائیہ اجتماعات میں شریک ہوتا ہوں؟

١٥۔ کیا میں کلام پر غوروفکر کرتا رہتا ہوں؟

یاد رکھیں کہ ہم کلیسیا کے ساتھ جیسا برتاؤ کرتے ہیں،ویسا ہی یسوع کے ساتھ برتاؤ کرتے ہیں کیونکہ کلیسیا اس کا بدن ہے۔

اِس لئے، ذمہ داری بہت بڑی ہے۔ اعمال 4:9 میں ساؤل سے کہے گئے یسوع کے الفاظ کس قدر ہیبت ناک تھے، اے ساؤل اے ساؤل۔ تو مجھے کیوں ستاتا ہے؟ اگر ہم مسیح کے بدن کو اذیت دیتے ہیں تو ہم مسیح کو اذیت ہیں۔ اگر ہم مسیح کے بدن کو نظرانداز کرتے ہیں تو ہم مسیح کو ہی نظرانداز کرتے ہیں۔ البتہ، وفادار خادم اُس وقت ناقابلِ بیان خوشی کا تجربہ کریں گے جب بادشاہوں کا بادشاہ اپنے پاک فرشتوں کے ساتھ آئے گا، اپنے تخت پر بیٹھے گا، اُنہیں نام لے کر بلائے گا، اپنے لوگوں کے لیے اُن کی خدمت کے کاموں کو بیان کرے گا اور فرمائے گا، جب تم نے میرے اِن سب سے چھوٹے بھائیوں میں سے کسی ایک کے ساتھ یہ سلوک کیا تو میرے ہی ساتھ کیا (متی 40:25)۔

لہذا، کوشش کریں کہ مسیح کے بدن کے وفادار رکن بنیں۔



Discover more from Reformed Church of Pakistan

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply