The following content, originally from the CPRC website, has been translated into Urdu by Pastor Arslan Ul Haq.
مسیح کی شاندار واپسی (آمدِ ثانی) سے متعلق پانچ بائبلی متون
ترجمہ و تالیف: ارسلان الحق
١۔ زبور 3:50-4۔ ہمارا خدا آئے گا اور خاموش نہیں رہے گا۔ آگ اُس کے آگے آگے بھسم کرتی جائے گی اور اُس کی چاروں طرف بڑی آندھی چلے گی۔ اپنی اُمت کی عدالت کرنے کے لئے وہ آسمان و زمین کو طلب کرے گا۔
٢۔ متی 30:24-31۔ اور اُس وقت اِبنِ آدمؔ کا نِشان آسمان پر دِکھائی دے گا۔ اور اُس وقت زمین کی سب قومیں چھاتی پِیٹیں گی اور اِبنِ آدمؔ کو بڑی قدرت اور جلال کے ساتھ آسمان کے بادلوں پر آتے دیکھیں گی۔ اور وہ نرسِنگے کی بڑی آواز کے ساتھ اپنے فرِشتوں کو بھیجے گا اور وہ اُس کے برگُزِیدوں کو چاروں طرف سے آسمان کے اِس کنارے سے اُس کنارے تک جمع کریں گے۔
٣۔ 1 تھسلنیکیوں 16:4-18۔ کیونکہ خداوند خود آسما ن سے للکار اور مقرّب فرِشتہ کی آواز اور خدا کے نرسِنگے کے ساتھ اُتر آئے گا اور پہلے تو وہ جو مسیح میں موئے جی اُٹھیں گے۔ پِھر ہم جو زِندہ باقی ہوں گے اُن کے ساتھ بادلوں پر اُٹھائے جائیں گے تاکہ ہوا میں خداوند کا اِستِقبال کریں اور اِس طرح ہمیشہ خُداوند کے ساتھ رہیں گے۔ پس تم اِن باتوں سے ایک دُوسرے کو تسلی دِیا کرو۔
٤۔ یہوداہ 1: 14ب تا 15۔ دیکھو۔ خداوند اپنے لاکھوں مقدّسوں کے ساتھ آیا۔ تاکہ سب آدمِیوں کا اِنصاف کرے اور سب بے دِینوں کو اُن کی بے دِینی کے اُن سب کاموں کے سبب سے جو اُنہوں نے بے دِینی سے کِئے ہیں اور اُن سب سخت باتوں کے سبب سے جو بے دِین گنہگاروں نے اُس کی مخالِفت میں کہی ہیں قصوروار ٹھہرائے۔
٥۔ مکاشفہ 7:1۔ دیکھو وہ بادِلوں کے ساتھ آنے والا ہے اور ہر ایک آنکھ اُسے دیکھے گی اور جنہوں نے اُسے چھیدا تھا وہ بھی دیکھیں گے اور زمین پر کے سب قبِیلے اُس کے سبب سے چھاتی پِیٹیں گے۔ بیشک۔ آمِین۔
متذکرہ بالا تمام بائبلی حوالوں میں آسمان، بادل، فرشتوں، آگ، شور، اجتماع، عدالت، جزا یا سزا کو بیان کیا گیا ہے۔
Discover more from Reformed Church of Pakistan
Subscribe to get the latest posts sent to your email.