This excerpt is taken from How Should We View Children in the Church? by Joel R. Beeke, published by Reformation Heritage Books. It has been translated into Urdu by Pastor Arslan Ul Haq.
مسیح ہمارے بچوں کو کیسے برکت دیتا ہے
مصنف: جوئیل رابرٹ بیکی
مترجم: ارسلان الحق
جب ہم مختلف طریقوں سے اپنے بچوں کو یسوع کے پاس لانے کی کوشش کرتے ہیں تو ضرور ہے کہ ہم مستعد ہوں لیکن کبھی بھی مایوس نہ ہوں۔ حتیٰ کہ جب ہمیں فوراً اپنے بچوں کی زندگی میں ایمان کے واضح آثار نظر نہ آئیں، تب بھی ہمیں خاموشی سے خدا پر بھروسا رکھنا چاہیے جو جانتا ہے کہ وہ اپنے طریقے اور وقت پر ہمارے بچوں کی زندگیوں میں کیسے کام کرے گا۔
جب لوگ اپنے بچوں کو خداوند کے پاس لائے، اُس نے اُنہیں اپنی گود میں لیا اور اُن پر ہاتھ رکھ کر اُن کو برکت دِی (مرقس 16:10)۔ اس واقعے سے ہم تین باتیں سیکھتے ہیں۔ سب سے پہلے، مسیح نے انہیں گود میں لیا واضح کرتا ہے کہ ہمارے بچوں کے لیے مسیح کے بازوؤں سے زیادہ محفوظ اور آرام دہ جگہ کوئی اور نہیں اور جب روح القدس اُس کے کلام کے ذریعے اُن کی زندگیوں میں کام کرتا ہے ، انہیں ایمان کی طرف لاتا ہے اور ایمان کے ذریعے باپ اور اُس کے بیٹے کے ساتھ رفاقت میں داخل کرتا ہے (یسعیاہ 11:40)۔ دوسری بات، مسیح نے اُن پر ہاتھ رکھے، اُس فضل، اختیار، ملکیت اور اُس فرزندیت کی علامت ہے جو مسیح اپنے لوگوں کو عطا کرتا ہے اور جو خدا کے فضل سے ہمارے بچوں کو بھی دِی جاتی ہے (زبور 17:80)۔ تیسری بات، مسیح نے اپنی کامل الٰہی قدرت اور اختیار کے ساتھ اُن کو برکت دِی یعنی الٰہی شفقت اور نعمتیں عطا کیں (زبور 17:72)۔ وہ ہماری انسانی کوششوں کو بابرکت بنانے پر قادر ہے تاکہ ہم اپنے بچوں کو اُس کے پاس لائیں، اور وہ اپنے کلام اور روح القدس کے ذریعے انہیں اپنی طرف کھینچے اور اپنے فضل سے انہیں معمور کردے۔ ہمارے بچے اس لیے بابرکت ہیں کیونکہ یسوع ہی فضل کے عہد کا مرکز ہے۔ خدا کے مقررہ وقت پر، جب بچے خود ایمان لاتے ہیں اور دِل سے توبہ کرتے ہیں تو وہ بھی اِس فضل کے عہد میں شامل ہو جاتے ہیں۔
یسوع کی برکت کے بغیر، ہم بہ طور والدین عہد کی ایک بھی ذمہ داری صحیح طریقے سے پوری نہیں کر سکتے. اِس لئے، آئیں ہم اپنے عہد کرنے والے نجات دہندہ پر بھروسہ کریں جو کبھی بھی اپنے کاموں کو ترک نہیں کرتا جس کے بغیر ہم کچھ بھی نہیں کر سکتے اور نہ ہی اپنے بچوں کی مسیح کے ساتھ اتحاد میں پرورش کر سکتے ہیں (یوحنا 5:15)۔ اُس کے عہد کرنے والے فضل کے ذریعے، ہم سب کچھ کر سکتے ہیں کیونکہ وہی ہمیں طاقت بخشتا ہے۔
دعا ہے کہ عہد کا خدا آپ کو پختہ اعتماد اور پرمسرت خوشی عطا کرے تاکہ آپ ہمیشہ خود کو اور اپنے بچوں کو اُس کے پاس لاتے رہیں۔
Discover more from Reformed Church of Pakistan
Subscribe to get the latest posts sent to your email.