Jesus Christ is the End

This excerpt is from The Church’s Hope: The Reformed Doctrine of the End by David J. Engelsma, Volume 1, Part 1, pages 52–53, published in 2021 by Reformed Free Publishing Association. It has been translated into Urdu by Pastor Arslan Ul Haq.

یسوع مسیح تکمیل ہے

مصنف: ڈیوڈ جے اینگلزما

ترجمہ و تالیف: ارسلان الحق

تمام چیزوں کی تکمیل یسوع مسیح ہے۔ تمام چیزوں کا مقصد یسوع مسیح ہے۔ علم الآخرت علم المسیح ہے۔ یسوع مسیح الٰہی اومیگا، انتہا (ٹیلوس۔ تکمیل، خدا کا حتمی منصوبہ) اور آخر (ایسخاطوس۔تکمیل، آخرت) ہے (مکاشفہ 13:22)۔ ازل سے خدا کا واحد مقصد وہی ہے۔

١٦۔ کیونکہ اُسی میں سب چیزیں پیدا کی گئیں۔ آسمان کی ہوں یا زمین کی۔ دیکھی ہوں یا ان دیکھی۔ تخت ہوں یا ریاستیں یا حکومتیں یا اختیارات۔ سب چیزیں اُسی کے وسیلہ سے اور اُسی کے واسطے پیدا ہوئی ہیں۔

١٧۔ اور وہ سب چیزوں سے پہلے ہے اور اُسی میں سب چیزیں قائم رہتی ہیں۔

١٨۔ اور وہی بدن یعنی کلیسیا کا سر ہے۔ وہی ابتدا ہے اور مردوں میں سے جی اُٹھنے والوں میں پہلوٹھا تاکہ سب باتوں میں اُس کا اوّل درجہ ہو۔

١٩۔ کیونکہ باپ کو یہ پسند آیا کہ ساری معموری اُسی میں سکونت کرے۔

٢٠۔ اور اُس کے خون کے سبب سے جو صلیب پر بہا صلح کر کے سب چیزوں کا اُسی کے وسیلہ سے اپنے ساتھ میل کر لے۔ خواہ وہ زمین کی ہوں یا آسمان کی (کلسیوں 16:1–20)۔

اس بائبلی حوالہ کے مطابق، تمام چیزوں کی تکمیل خدا کا عزیز بیٹا ہے لیکن یہاں بات محض ازلی بیٹے کی نہیں ہے جو تثلیث اقدس میں ہے بلکہ بہ طور یسوع مسیح ، خدا کے مجسم بیٹے کی ہے کیونکہ وہ تمام مخلوقات سے پہلے مولود ہے جس میں ہم کو مخلصی یعنی گناہوں کی معافی حاصل ہے (آیات 14–15)۔ اُس کا سب مخلوقات سے پہلے مولود ہونا یعنی پہلوٹھا ہونا تاریخی لحاظ سے نہیں بلکہ اس لیے کہ خدا کے ارادے میں وہ سب سے پہلے ہے۔ وہی خدا کے ارادے کی بنیاد اور مرکز ہے۔ وہ خدا کے منصوبے کی ابتدا ہے اور اُسی کے وسیلہ سے سب چیزیں پیدا ہوئی۔ سب چیزیں اُسی کے لیے پیدا کی گئیں کیونکہ وہی ان کا مقصد اور تکمیل ہے۔ تخلیق کا مرکز آدم نہیں تھا اور نہ ہی یہ مقصد کہ اُس کی تخلیق صرف اُس کی تمجید کرے بلکہ یہ سب ایک خاص مقصد کے تحت پیدا کیا گیا۔ خدا نے سب کچھ یسوع مسیح کے لیے پیدا کیا جو الٰہی منصوبے میں اوّل اور مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔ اِسی مقصد کے تحت سب چیزیں اب بھی خدا کی پروردگاری کے ذریعے قائم، محفوظ اور منظم ہیں تاکہ سب باتوں میں یسوع مسیح کا اوّل درجہ ہو ۔

یسوع مسیح صرف نجات اور کلیسیا کا ہی نہیں بلکہ تخلیق اور پوری انسانی تاریخ کا بھی مقصد ہے۔ یہی بائبلی فلسفۂ تاریخ ہے۔ جو کچھ موجود ہے اور تاریخ میں جو کچھ بھی وقوع پذیر ہوتا ہے، وہ سب بالآخر یسوع مسیح ہی کے لیے ہے۔

یسوع مسیح خدا کےہر کام اور ارادے کی ابتدا، مرکز اور تکمیل ہے۔ وہی پیدائش 1:1 کی ابتدا ہے (یوحنا 1:1 ، مکاشفہ 11:1)۔ دنیا میں اُس کی آمد وقت کی تکمیل ہے (گلتیوں 4:4)۔وہ ہی دنیا کا اختتام ہے کیونکہ خدا دنیا کے ساتھ اپنے ارادے کو اُسی میں مکمل کرتا ہے۔



Discover more from Reformed Church of Pakistan

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply