The Anointed King

Day 13 – The Anointed King
Journey Through the Psalms: A Thirty-Day Devotional
Written by Mike Velthouse
Translated into Urdu by Pastor Arslan Ul Haq
Translated and used by permission of the Reformed Free Publishing Association
Copyright © 2024. All rights reserved.

No part of this text may be reproduced, stored in a retrieval system, distributed to other web locations for retrieval, published in other media, mirrored at other sites, or transmitted in any form or by any means—for example, electronic—without the prior written permission from the publishers.

Reformed Free Publishing Association
1894 Georgetown Center Drive
Jenison, MI 49428
https://www.rfpa.org

تیرھواں دِن: مسح کیا ہوا بادشاہ

مصنف: مائیک ویلتھاؤس

ترجمہ و تالیف: ارسلان الحق

زبور 20

کیا آپ نے کبھی کسی نئے بادشاہ کی تاج پوشی کی تقریب میں شرکت کی ہے؟ 6 مئی 2023ء کو شہزادہ چارلس کی انگلستان کے نئے بادشاہ کے طور پر تاج پوشی ہوئی جسے لندن میں دو ہزار سے زائد اور دنیا بھر میں دو کروڑ سے زائد لوگوں نے ٹیلی ویژن پر دیکھا۔ یہ تقریب نہایت دلکش اور شاہانہ تھی۔ دوران تقریب، بادشاہ چارلس نے مختلف لباس زیب تن کئے جس میں ارغوانی مخمل کے اور سنہری ریشم کے کوٹ شامل تھے۔ بادشاہ کا تاج پوشی کا جبہ ارغوانی ریشم سے بنا ہوا تھا۔ قیمتی پتھر ہر ایک لباس میں جڑے ہوئے تھے۔ بادشاہ کا تاج خالص سونے کا تھا اور اس کے گرد ایک سو چوالیس قیمتی جواہرات جڑے ہوئے تھے۔

تاج پوشی چھ حصوں میں مشتمل تھی۔ پہلے حصہ قومی منظوری پر مبنی ہوتا ہے جس میں لوگ نئے بادشاہ کو تسلیم کرتے ہوئے بلند آواز سے کہتے ہیں، خدا بادشاہ کو سلامت رکھے! پھر بادشاہ چارلس نے پروٹسٹنٹ ایمان پر قائم رہنے اور بادشاہی کی ذمہ داریاں ایمانداری سے نبھانے کا حلف اٹھایا۔ اس کے بعد کنٹربری کے آرچ بشپ نے بادشاہ چارلس کو مقدس تیل سے مسح کیا۔ پھر نئے بادشاہ کو دو شاہی عصا، ایک گولہ (جو کرسمس کی ایک آرایشی گیند جیسا ہوتا ہے اور جس کے اوپر صلیب ہوتی ہے) اور ایک شاہی انگوٹھی دی گئی۔ نئے بادشاہ کے تخت پر بیٹھتے ہی وہاں موجود سب لوگ گھٹنوں کے بل جھک گئے اور بادشاہ سے وفاداری اور اطاعت کا وعدہ کیا۔ برطانیہ کی شاہی روایات میں کچھ بھی حد سے زیادہ یا فضول نہیں سمجھا جاتا۔

کیا آپ کو یاد ہے کہ بائبل مقدس میں کن بادشاہوں کو مسح کیا گیا تھا؟ ساؤل (1 سموئیل 10)، سلیمان (1 سلاطین 1) اور یوآس (2 سلاطین 11) ان میں شامل ہیں۔ داؤد کو تین بار مسح کیا گیا۔ پہلی بار سموئیل نبی نے داؤد کو اس کے گھر والوں کے سامنے مسح کیا (1 سموئیل 16) کیونکہ خدا کا یہ وعدہ تھا کہ داؤد ایک دِن بادشاہ بنے گا۔ پھر ساؤل کی موت کے بعد یہوداہ اور بنیامین کے قبیلوں نے داؤد کو اپنا بادشاہ بنانے کے لئے مسح کیا (2 سموئیل 2)۔ سات سال بعد تمام بارہ قبائل متحد ہوگئے اور داؤد کو دوبارہ مسح کیا گیا (2 سموئیل 5)۔

یہ مسح کیا ہوا بادشاہ ہی زبور 20 کا مصنف ہے۔ یہ جنگ پر جانے سے پہلے گایا جانے والا گیت تھا۔ 2 سموئیل 8 اور 10 کے مطالعہ سے ہم سیکھتے ہیں کہ داؤد نے کن کن قوموں سے جنگ کی۔ ان ابواب میں فلستیوں، موآبیوں، ارامیوں، عمونیوں اور عمالیقیوں پرداؤد کی فتوحات کا ذکر ہے۔ داؤد نے بعض قوموں کو دو دو بار شکست دی! جنگ میں جانے سے پہلے داؤد اور اسرائیل کے لوگ زبور 20 کو دعا اور نعرے کے طور پر پڑھتے تھے۔ آیات 1 تا 5 میں لوگ اپنے بادشاہ کے لیے دعا کرتے ہیں۔ وہ خدا سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ اپنےممسوح بادشاہ کی سنے، اُسے بلندی پر قائم کرے، اپنے مقدس سے اُس کے لئے کمک بھیجے، صیون سے اُسے تقویت بخشے ، اُس کے سب ہدیوں کو یاد رکھے اور اس کی ہر درخواست پوری کرے۔ آیت 6 سے داؤد کا جواب ہے، اب میں جان گیا کہ خداوند اپنے ممسوح کو بچا لیتا ہے۔ داؤد کا اعتماد کیسا دِیدنی ہے! نجات یا بچالینے سے مراد فتح دِلانا بھی ہے۔ یہی فتح خدا نے اپنے ممسوح بادشاہ داؤد کو بخشی۔ خدا نے اپنے دہنے ہاتھ کی نجات بخش قوت سے اُس کی دعا سنی (آیت 6)۔ خدا پر اِسی اعتماد نے داؤد اور اسرائیل کی پوری قوم کو یہ سیکھنے میں مدد کی کہ وہ رتھوں اور گھوڑوں پر نہیں بلکہ خداوند اپنے خدا ہی کے نام پر ایمان اور بھروسہ رکھیں (آیت 7)۔

داؤد جانتا تھا کہ حقیقی اور حتمی فتح اُسی کی نسل سے آنے والے موعودہ بادشاہ مسیح کے ذریعے واقع ہو گی۔ مسیح کو روح القدس سے مسح کیا گیا تاکہ وہ داؤد اور ہم سب کا بادشاہ ہو۔ بادشاہ اپنی قوم پر حکومت کرتا ہے اور اس کی حفاظت کرتا ہے۔ ہائیڈل برگ کیٹی کزم کے سوال و جواب 31 میں بیان کیا گیا ہے کہ بادشاہ یسوع نہ صرف اپنے کلام اور روح کے وسیلہ سے ہم پر حکومت کرتا ہے بلکہ ہمیں اس نجات کی حالت میں قائم اور محفوظ بھی رکھتا ہے جو اس نے ہمارے لیے حاصل کی ہے۔چاہے ہمارا اعتماد اور بھروسہ داؤد کی مانند ہی کیوں نہ ہو۔ اس کی فتوحات یقینی تھیں اور ہماری بھی۔ زندگی کی روحانی لڑائیوں میں یسوع ہماری حفاظت کرتا ہے اور ہمیں قائم رکھتا ہے۔

کیا آپ ایمان رکھتے ہیں کہ خدا نے آپ کو بھی بادشاہ ہونے کے لئے مسح کیا ہے؟ جی ہاں، اے نوجوان مسیحی! آپ نہ صرف اپنی روزمرہ زندگی میں بہ طور ایک شاہی شخص بادشاہ یسوع کی نمائندگی کرتے ہیں (1 پطرس 9:2) بلکہ اُس وعدے میں بھی شریک ہیں کہ وہ جو مسیح یسوع میں ہمیشہ کی زندگی کے لئے بچائے گئے ہیں یعنی نجات یافتہ ہیں وہ ابدیت میں مسیح کے ساتھ تمام مخلوقات پر حکومت کریں گے (ہائیڈل برگ کیٹی کزم سوال و جواب 32)۔ آپ کی بادشاہی چھ حصوں پر مشتمل کسی شاہی تقریب یا مہنگے لباس، جبے، تاج یا جواہرات کے ساتھ شروع نہیں ہوگی۔ آپ کے شاہی لباس انمول ہوں گے۔ میں خداوند سے بہت شادمان ہوں گا۔ میری جان میرے خدا میں مسرور ہو گی کیونکہ اُس نے مجھے نجات کے کپڑے پہنائے۔ اُس نے راست بازی کے خِلعت سے مجھے ملبس کیا (یسعیاہ 10:61)۔



Discover more from Reformed Church of Pakistan

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Comment