Your Identity

Reading Time: 4 minutes

Day 29 – Your Identity
Journey Through the Psalms: A Thirty-Day Devotional
Written by Mike Velthouse
Translated into Urdu by Pastor Arslan Ul Haq
Translated and used by permission of the Reformed Free Publishing Association
Copyright © 2024. All rights reserved.

No part of this text may be reproduced, stored in a retrieval system, distributed to other web locations for retrieval, published in other media, mirrored at other sites, or transmitted in any form or by any means—for example, electronic—without the prior written permission from the publishers.

Reformed Free Publishing Association
1894 Georgetown Center Drive
Jenison, MI 49428
https://www.rfpa.org

انتیسواں دِن: آپ کی شناخت

مصنف: مائیک ویلتھاؤس

ترجمہ و تالیف: ارسلان الحق

زبور 139

آپ کی شناخت کیا ہے؟ یا سادہ الفاظ میں پوچھا جائے تو آپ کون ہیں؟ یہ سوال بظاہر سادہ لگتا ہے لیکن انتہائی اہم ہے۔ آپ اپنی شناخت کے بارے میں سب سے پہلے یہ بتاتے ہیں کہ آپ کی جنس کیا ہے یعنی آپ مرد ہیں یا عورت، کون سے خاندان سے تعلق رکھتے ہیں، کون سے شہر میں رہتے ہیں اور کون سے اسکول میں پڑھتے ہیں۔ پھر آپ اپنی منفرد خصوصیات بتا سکتے ہیں جیسے اپنے قد کی لمبائی، پسندیدہ رنگ، بہترین دوست یا کسی اور قیمتی چیز کے بارے میں۔ آپ یہ بھی بتا سکتے ہیں کہ آپ کس کام میں ماہر ہیں جیسے کسی کھیل میں ، ریاضی میں یا موسیقی کا کوئی ساز بجانے میں۔

لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ سوال کہ آپ کی شناخت کیا ہے؟ بہت سے لوگوں کے لیے ایک پیچیدہ سوال ہے۔ حتیٰ کہ انسان کا پیدائش کے وقت مرد یا عورت ہونا بھی لوگوں کے لیے الجھن بن گیا ہے۔ کچھ والدین اور با اختیار لوگوں کی حوصلہ افزائی سے اور شیطان کی خوشی کے لیے بہت چھوٹے بچے بھی یہ سوچنے لگے ہیں کہ کیا وہ واقعی وہی ہیں یعنی اُن کی جنس وہی ہے جو پیدائش کے وقت تھی۔ اُن کے نزدیک اُن کی شاخت اُس جنس سے نہیں ہے جس کے ساتھ وہ پیدا ہوئے بلکہ اُس سے جو وہ خود کو محسوس کرتے ہیں۔ اُن کے نزدیک، شاید خدا نے اُن کو غلط جنس کے ساتھ پیدا کیا یعنی خدا سے غلطی ہوگئی یا شاید خدا کا وجود ہی نہیں ہے اور وہ خود یہ فیصلہ کر سکتے ہیں کہ وہ کونسی جنس اختیار کرنا چاہتے ہیں۔ درحقیقت، وہ خدا کے خلاف سرکشی کر رہے ہیں اور اپنی ذات کی پرستش کے مرتکب ہو رہے ہیں۔

مسیحیوں کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ خدا نے ہمیں بائبل مقدس دِی ہے جو ہمیں ہماری شناخت اور ہمارے خالق کے بارے میں ہمیں تسلی اور اعتماد فراہم کرتی ہے۔ زبور 139 ہمیں بتاتا ہے، کیونکہ میرے دِل کو تو ہی نے بنایا۔ میری ماں کے پیٹ میں تو ہی نے مجھے صورت بخشی (آیت 13)۔ خدا نے آپ کی جسمانی شناخت اس وقت بنائی جب آپ اپنی ماں کے بطن میں تھے۔ اسے یوں سوچیں جیسے خدا نے آپ کو ترتیب دیا ، ایک منفرد تخلیق میں جو صرف آپ ہی ہو سکتے ہیں۔ اور یہ صرف جسمانی پہلو نہیں ہے۔ دِل آپ کے باطنی رازوں جیسے ذہن، روح، خیالات، خواہشات اور جذبات کی نمائندگی کرتا ہے جو آپ کی شخصیت سازی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ یہ سب چیزیں خدا کی کتاب میں لکھی گئی تھیں حتیٰ کہ آپ کی پیدائش سے پہلے (آیت 16)۔ خدا نے آپ کی شناخت کے ہر پہلو کو ازل میں ترتیب دیا۔

اِس باب کے آغاز میں، میں نے کچھ خصوصیات کا ذِ کر کیا جن سے آپ اپنی شناخت بیان کر سکتے ہیں۔ لیکن غور کریں کہ اِن میں سے بہت سی باتیں دنیا سے تعلق رکھتی ہیں مثلاً خاندان، اسکول، دوست یا صلاحیتیں۔ یہ سب فی الحال ضروری ہو سکتی ہیں لیکن ایک دن یہ سب ختم ہو جائیں گی۔

آپ کی شناخت کا سب سے اہم پہلو کیا ہونا چاہیے؟ کیسا ہو اگر یہ مسیح کے ساتھ آپ کے متحد ہونے کی بنیاد پر ہو؟ اِیمان کے ذریعے مسیح کے ساتھ متحد ہونا آپ کو سب سے اہم اور ابدی شناخت دیتا ہے۔ بائبل مقدس میں کئی ایسی آیات موجود ہیں جو اِس سوال کہ آپ کون ہیں؟ کا جواب مزید واضح کرتی ہیں۔

جو لوگ مسیح کو قبول کرتے ہیں اور اُس کے نام پر ایمان لاتے ہیں اُنہیں خدا کے فرزند بننے کی قوت دِی جاتی ہے (یوحنا 12:1)۔ کیا آپ کی شناخت خدا کے بیٹے یا بیٹی کے طور پر ہے؟

یسوع نے ہمیں خدا کے خاندان میں قبول کیا اور ہم کو اُس میں اُس کے خون کے وسیلہ سے مخلصی یعنی قصوروں کی معافی حاصل ہے (افسیوں 7:1)۔ کیا آپ ایمان رکھتے ہیں کہ مسیح کے ساتھ متحد ہونے کی وجہ سے آپ کو مخلصی یعنی قصوروں کی معافی حاصل ہے؟

آپ مسیح یسوع میں نیک کاموں کے واسطے پیدا کیے گئے ہیں (افسیوں 10:2)۔ کیا مسیح میں تخلیق کی گئی آپ کی شناخت آپ کو نیک اعمال کرنے کے لیے جوش دِلاتی ہے؟ ایسے کام جو حقیقی ایمان سے ہوں اور صرف خدا کی بڑائی اور جلال کے لیے کیے جائیں؟

کیا آپ خود کو ایک برگزیدہ نسل۔ شاہی کاہنوں کا فرقہ۔مقدس قوم اور خاص امت کا حصہ سمجھتے ہیں؟ کیا آپ اپنی پہچان اُس شخص کے طور پر کرتے ہیں جسے مسیح نے تاریکی سے اپنی عجیب روشنی میں بلایا ہے (1 پطرس 9:2)؟

خدا اس خراب جہان کو اُس کی برائی کی وجہ سے سزا دیتا رہے گا اور اِس شریر دنیا کے لوگ اپنی شناخت کے بارے میں مزید سے مزید تر الجھن میں پڑتے جائیں گے۔ لیکن خدا کے نوجوان بیٹے یا بیٹی، آپ اپنی شناخت کے بارے میں الجھن کا شکار نہ ہوں۔ خدا کے فضل سے، آپ اپنی حقیقی شناخت سے واقف ہیں۔ آخر میں ، یہ اہم نہیں ہوگا کہ آپ اسکول میں کتنے کامیاب تھے، کسی کھیل یا ساز بجانے میں کتنے ماہر تھے یا آپ نے کتنی دولت یا شہرت حاصل کی۔ آپ کی شناخت یہ ہے کہ آپ خدا کی ایک خاص اور منفرد تخلیق ہیں، ازل سے برگزیدہ کہ مسیح کے ذریعے مخلصی حاصل کریں اور ایمان کے ذریعے اس کے ساتھ متحد رہیں۔

اِس بات پر خدا کے لیے آپ کا خوشی بھرا جواب کیا ہے؟ میں تیرا شکر کروں گا کیونکہ میں عجیب و غرِیب طور سے بنا ہوں تیرے کام حیرت انگیز ہیں۔ میرا دِل اِسے خوب جانتا ہے (زبور 14:139)۔



Discover more from Reformed Church of Pakistan

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply