Day 4 – Escape from Dogs
Journey Through the Psalms: A Thirty-Day Devotional
Written by Mike Velthouse
Translated into Urdu by Pastor Arslan Ul Haq
Translated and used by permission of the Reformed Free Publishing Association
Copyright © 2024. All rights reserved.
No part of this text may be reproduced, stored in a retrieval system, distributed to other web locations for retrieval, published in other media, mirrored at other sites, or transmitted in any form or by any means—for example, electronic—without the prior written permission from the publishers.
Reformed Free Publishing Association
1894 Georgetown Center Drive
Jenison, MI 49428
https://www.rfpa.org
In this devotional for ages 9–13, you will travel through several time periods, starting with Israel in the wilderness, then through the life of David, the captivity of Judah, and finally Christ’s work on earth. You will tour many important sites like caves, palaces, and even a national park. We’ll also make some stops along the way to consider spiritual topics from the psalms that are still relevant for young Christians today.
چوتھا دِن: کتوں سے چھٹکارا
مصنف: مائیک ویلتھاؤس
ترجمہ و تالیف: ارسلان الحق
زبور 59
کتوں کو اکثر انسان کا بہترین دوست کہا جاتا ہے۔ ایک تحقیقی رپورٹ کے مطابق امریکہ میں ساڑھے سات کروڑ سے زائد پالتو کتے ہیں۔ دلچسپ بات تو یہ ہے کہ پینتالیس فیصد کتے اپنے مالک کے بستر پر ہی سوتے ہیں۔ اگر مالک جمائی لے تو کتے بھی جمائی لیتے ہیں۔ ستر فیصد لوگ کرسمس کارڈز پر اپنے کتے کا نام بھی لکھتے ہیں۔
بائبل مقدس میں کتوں کا چالیس سے زائد بار ذکر ہوا ہے۔ بائبل مقدس کے زمانے میں کتوں کو انسان کا بہترین دوست نہیں سمجھا جاتا تھا۔ کچھ مالدار لوگ اپنے ریوڑوں کی حفاظت کے لیے کتے رکھتے تھے لیکن عام طور پر لوگ کتوں کو پسند نہیں کرتے تھے۔ انہیں ناپاک اور گندے جانور سمجھا جاتا تھا۔ کتے شہروں میں آزاد گھومتے، مردار یا بچا ہوا کھانا کھاتے یا دوسرے کتوں کو ڈھونڈتے پھرتے۔ان کا حال ویسا ہی تھا جیسے آج ہم مردار خور پرندوں یا گدھ کے بارے میں سوچتے ہیں۔ لوگ انہیں بے کار، خطرناک اور ناپاک جانور سمجھتے تھے۔
زبور 59 میں داؤد نے کتوں کا ذکر کیا ہے مگر درحقیقت وہ جانوروں کی بات نہیں کر رہا۔ اِس لفظ کا استعمال اُس نے ان آدمیوں کے لئے کیا جو اُسے مارنا چاہتے تھے۔
داؤد دوسری بار بھی ساؤل کے بھالے سے بچ نکلا۔ وہ محل سے بھاگا اور اپنے گھر پہنچا اور اپنی بیوی میکل کے ساتھ چھپ گیا۔ ساؤل کا غصہ اور نفرت کم نہ ہوئی.ساؤل نے داؤد کے گھر پر قاصد بھیجے کہ اُس کی تاک میں رہیں اور صبح کو اُسے مار ڈالیں (1 سموئیل 11:19)۔
ذرا تصور کریں کہ یہ مسلح آدمی داؤد کے گھر کے آس پاس گھوم رہے ہیں۔ وہ نفرت سے بھرے ہوئے ہیں، اُس کے خون کے پیاسے ہیں، دیواروں کے پیچھے چھپے ہوئے ہیں اور اِس انتظار میں ہیں کہ داؤد کب گھر سے نکلے؟ بالکل ویسے ہی جیسے بھوکے، شکاری کتے شکار کی تلاش میں گھومتے ہیں۔
داؤد اور میکل گھر کے اندر سے یہ سب دیکھ رہے تھے۔ تصور کریں کہ داؤد اوپر والے کمرے میں کھڑا ہو کر آہستہ سے کھڑکی سے باہر جھانک رہا ہے۔ اس نے کیا دیکھا؟ باہر ساؤل کے بھیجے ہوئے قاصد تھے۔ وہ شام کو لوٹتے اور کتے کی طرح بھونکتے ہیں اور شہر کے گرد پھرتے ہیں۔ دیکھ! وہ اپنے منہ سے ڈکارتے ہیں۔اُن کے لبوں کے اندر تلواریں ہیں کیونکہ وہ کہتے ہیں کون سنتا ہے؟ (زبور 6:59-7)۔ 14 ویں آیت میں پھر یہی بیان ہے۔ وہ کھانے کی تلاش میں مارے مارے پھریں اور اگر آسودہ نہ ہوں تو ساری رات ٹھہرے رہیں (آیت 15)۔ ساؤل کے آدمی اس طرح غصے سے بھرے تھے جیسے خوراک ڈھونڈتے ہوئے کتے غراتے پھر تے ہیں۔
داؤد نے کیا کیا؟ اس نے پھر خدا کو پکارا کہ مجھے بچا۔ بائبل مقدس میں خدا کے مختلف نام استعمال ہوئے ہیں تاکہ ہم انہیں دعا میں استعمال کریں۔ یہ نام ہمیں تسلی دیتے ہیں۔ یہ ہمیں یاد دِلاتے ہیں کہ ہم کس سے دعا کر رہے ہیں۔ آیت 5 میں داؤد نے خدا کے مختلف ناموں کا استعمال کیا ہے، اُن ناموں پر غور کریں۔ خداوند یعنی یہوواہ اسرائیل کا باعہد خدا۔لشکروں کا خدا یعنی جنگ کرنے والا خدا اور فرشتوں کی فوجوں کا سپہ سالار۔اسرائیل کا خدا یعنی اپنے برگزیدہ لوگوں کا واحد حقیقی خدا۔ اس پورے زبور میں داؤد خدا کو میرے خدا، میری پناہ گاہ، میرا شفیق اور میری قوت کہہ کر پکارتا ہے۔ کیا آپ نے کبھی اپنی دعا میں خدا کو اِن ناموں سے پکارا ہے؟ کیا آپ خدا کے لئے دیگر نام بھی استعمال کرتے ہیں؟
اِسی عظیم خدا سے داؤد نے دعا کی، اے میرے خدا! مجھے میرے دشمنوں سے چھڑا۔مجھے میرے خلاف اُٹھنے والوں پر سرفراز کر۔ مجھے بدکرداروں سے چھڑا اور خون خوار آدمیوں سے مجھے بچا۔ کیونکہ دیکھ! وہ میری جان کی گھات میں ہیں۔ اے خداوند! میری خطا یا میرے گناہ کے بغیر زبردست لوگ میرے خلاف اکھٹے ہوتے ہیں (آیات 1تا 3)۔ خدا نے حیرت انگیز طریقے سے داؤد کو بچایا۔ وہ قاصد جو پہرہ دے رہے تھے، گھر کے ایک حصے کو نظر انداز کر بیٹھے۔ اُسی وقت میکل نے داؤد کو کھڑکی سے نیچے اتارا اور داؤد وہاں سے بھاگ کر بچ نکلا۔ صبح تک وہ سموئیل نبی کے گھر پہنچ چکا تھا۔ لیکن میں تیری قدرت کا گیت گاؤں گا بلکہ صبح کو بلند آواز سے تیری شفقت کا گیت گاؤں گا کیونکہ تو میرا اونچا برج ہے اور میری مصیبت کے دِن میری پناہ گاہ (آیت 16)۔
ہماری زندگی میں بھی کتے موجود ہیں جن سے ہماری لڑائی ہے: وہ کتے ہیں شیطان اور اس کے ناپاک فرشتے، غیر ایماندار لوگ اور ہماری اپنی گناہ آلودہ فطرت۔ وہ ہماری تاک میں رہتے ہیں، ہمیں گھیرے رکھتے ہیں اور گناہ میں پھنسانے کی کوشش کرتے ہیں۔ ہم اپنی طاقت سے ان دشمنوں کو شکست نہیں دے سکتے، اِس لیے بلاناغہ خداوند لشکروں کے خدا، اسرائیل کے خدا سے دعا کریں کہ وہ آپ کو بچائے۔ دعا میں خدا کے نام پکارنے کی عادت ڈالیں۔ آپ بھی داؤد کی طرح پُراعتماد ہو سکتے ہیں۔ اے میری قوت! میں تیری مدح سرائی کروں گا کیونکہ خدا میرا شفیق خدا میرا اونچا برج ہے (آیت 17)۔
Discover more from Reformed Church of Pakistan
Subscribe to get the latest posts sent to your email.