Principle 10: The Church Plant Needs to Be Visited by Those Who Are Planting It (15:36, 18:23, 19:22)

Reading Time: 2 minutes

This is the Urdu translation of Chapter 5, Church Planting Principles from the Book of ActsPart Two: The Method of Planting Churches (pages 61–68) from Planting, Watering, Growing: Planting Confessionally Reformed Churches in the 21st Century, edited by Daniel R. Hyde and Shane Lems, published in 2011 by Reformation Heritage Books. It has been translated into Urdu by Pastor Arslan Ul Haq.

رسولوں کے اعمال کی کتاب سے کلیسیا قائم کرنے کے اصول

مصنف: ڈینی ایل آر ہائیڈ

ترجمہ و تالیف: ارسلان الحق

دسواں اصول: کلیسیا کرنے والی جماعت نئی قائم ہونے والی کلیسیا کا لازمی دورہ کرے (36:15، 23:18 اور 22:19)

کلیسیا قائم کرنے والی جماعت کے پاسبانان، ایلڈر و ڈیکن صاحبان اور کلیسیائی ارکان کو نئی قائم ہونے والی کلیسیا کا لازمی دورہ کرنا چاہیے تاکہ اُنہیں معلوم ہو کہ خدا اُن کی نئی کلیسیائی جماعت میں کیا کیا کام کررہا ہے۔ اس عمل کے کئی اہم فوائد ہیں؛ سب سے پہلے، اِس سے کلیسیا قائم کرنے والی جماعت اور نئی قائم ہونے والی کلیسیائی جماعت کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔ دوسرا، اِس سے زیادہ لوگ شامل ہوتے ہیں جس سے کلیسیا کے بڑھنے کا عمل نظر آتا ہے۔ تیسرا، یہ عمل عبادت کرنے اور عبادت کے دوران میں حمدوستائش کرنے میں مددگار ہے، بالخصوص، اگر نئی کلیسیا اصلاحی ایمان اور عبادت میں نئے آنے والوں (تبدیل شدہ لوگوں) پر مشتمل ہو (آپ حیران ہوں گے کہ صرف دو خاندان ایک نئی کلیسیا کی عبادت میں کتنا فرق ڈال سکتے ہیں)، چوتھا، یہ ایک ایسا تعلق برقرار رکھتا ہے جس پر ہم بطور اصلاحی اور پریسبیٹیرین کلیسیا ایمان رکھتے ہیں۔

اِس سے واضح ہے کہ ہمیں اپنے علاقوں اور اُن سے باہر اصلاحی کلیسیاؤں کے قیام کے لئے منصوبہ بندی، تیاری اور مدد کرنے کے لئے بھرپور کام کرنے کی ضرورت ہے۔ بائبلی اور اصلاحی اقرارلایمان پر مبنی سوچ کے مطابق ہمیں یہ فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے کہ یہ کام کیسے کریں گے۔ یہ بہت بڑا کام ہے لیکن خدا کی مدد سے ممکن ہے جو ہمیں اِس کو کرنے کے قابل بناتا ہے۔ آخرکار، یہ اُسی کا کام ہے۔



Discover more from Reformed Church of Pakistan

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply