This is the Urdu translation of Chapter 5, Church Planting Principles from the Book of Acts, Part Two: The Method of Planting Churches (pages 61–68) from Planting, Watering, Growing: Planting Confessionally Reformed Churches in the 21st Century, edited by Daniel R. Hyde and Shane Lems, published in 2011 by Reformation Heritage Books. It has been translated into Urdu by Pastor Arslan Ul Haq.
رسولوں کے اعمال کی کتاب سے کلیسیا قائم کرنے کے اصول
مصنف: ڈینی ایل آر ہائیڈ
ترجمہ و تالیف: ارسلان الحق
دوسرا اصول: کلیسیا وہاں قائم کی جائے جہاں ایماندار جمع ہوں اور لوگ خداوند کی طرف رجوع ہو رہے ہوں (19:11–26, 2:18, 1:19–7)
یہ دوسرا اصول بظاہر واضح لگتا ہے لیکن اِس کے اطلاق کا طریقہ ہمارے لیے نہایت اہم اور عملی ہے۔ ماضی میں اصلاحی کلیسیائی گروہ نئی کلیسیا اُس وقت قائم کرتے تھے جب کچھ خاندان کسی علاقے میں منتقل ہوتے، مثال کے طور پر ملازمت کی وجہ سے اور ان خاندانوں سے نئی کلیسیا قائم کی جاتی یا یوں کہا جائے کہ منتقل کی جاتی تو بے جا نہ ہوگا۔ اب حالات ویسے نہیں رہے۔ مثال کے طور پر، ٹیری جانسن اصلاحی عبادت کے طریقہ پر لکھتے ہوئے بیان کرتا ہے کہ دورِ حاضرہ میں کسی کلیسیا یا کلیسیائی گروہ کے ساتھ مضبوط وفاداری کی کمی نے پریسبیٹیرین کلیسیاؤں کے عبادتی طریق کو متاثر کیا ہےکہ ہر کلیسیائی جماعت کا طرزِعبادت مختلف محسوس ہوتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ جب لوگ کسی علاقے میں منتقل ہوں تو ہم یہ توقع نہیں کر سکتے کہ وہ نئی کلیسیا قائم کرنے کے لیے درکار سخت محنت کرنے کو تیار ہوں، بالخصوص جب وہاں پہلے سے کلیسیائیں موجود ہوں۔
ہمیں یہ سمجھنا ہوگا کہ نئی اصلاحی کلیسیائیں قائم کرنے کے لیے صرف پہلے سے موجود ارکان یا منتقل شدہ افراد پر انحصار کرنا کافی نہیں ہے۔ ہمیں نئے طریقے سوچنے ہوں گے تاکہ ایسے بنیادی خاندان جمع کئے جائیں جن سے نئی کلیسیا قائم کی جا سکے۔ چند عملی، دلچسپ اور مؤثر طریقے جو حال ہی میں کلیسیا قائم کرنےکے لئے استعمال کئے گئے ، درج ذیل ہیں؛
١۔ انٹرنیٹ کا بھرپور استعمال: پرکشش، صارف دوست اور معلومات اور وسائل سے بھرپور ویب سائٹس بنائی جائیں۔ مزید برآں، ان ویب سائٹس کے ذریعے کسی علاقے سے دلچسپی ظاہر کرنے والے لوگ مزید معلومات کے لئے ہم سے رابطہ کرنے کے قابل ہوں اور ہم اُن سے بنیادی گروہ تیار کرسکیں۔
٢۔ مسیحی ریڈیو کا استعمال: اصلاحی ریڈیو پروگراموں کے دوران میں اپنی کلیسیاؤں کا اشتہار دینا، دوران پروگرام لوگوں کو رابطہ کرنے کے لئے تحریک دینا اور ایسے علاقوں میں ریڈیو اشتہار دینا جہاں کوئی کلیسیا موجود نہیں۔
٣۔ کانفرنسوں کا انعقاد: اصلاحی علم الٰہی کے موضوعات سے متعلق کانفرنسوں کا انعقاد کرنا مثال کے طور پر ریفارمڈ چرچ آف پاکستان کی موسم گرما کی کانفرنس اور موسم سرما کی کانفرنس جن سے دلچسپی رکھنے والے افراد متوجہ ہو سکیں۔
یہ صرف تین بنیادی مثالیں ہیں۔ اہم بات یہ ہے کہ ہمیں تخلیقی ہونا چاہیے اور نئی اصلاحی کلیسیائیں قائم کرنے اور منظم کرنے میں فعال رہنے کے طریقے تلاش کرنے چاہئیں بجائے اِس کے کہ ہم اپنی کلیسیائی جماعت سے منتقل شدہ لوگوں یا دیگر لوگوں کے آنے کا انتظار کرتے رہیں۔
Discover more from Reformed Church of Pakistan
Subscribe to get the latest posts sent to your email.