The following is an Urdu translation of The Meaning of Grace from Reformed Dogmatics by Herman Hoeksema, Second Edition, Volume 2, pages 280–281, published in 2004 by the Reformed Free Publishing Association. This translation into Urdu has been done by Pastor Arslan Ul Haq.
Reformed Dogmatics is a clear, systematic study and exposition of Reformed theology written by a man who held the Chair of Dogmatics for some forty years at the Protestant Reformed seminary, the book is divided into the six generally-accepted branches of theology (theology, anthropology, Christology, soteriology, ecclesiology, and eschatology). This scholarly work is logical, Scripturally sound, and faithful to the Reformed creeds and traditions.
فضل کا مفہوم (اصلاحی علم العقائد)
مصنف: ہرمن ہوکسما
ترجمہ کار: ارسلان الحق
بائبل مقدس میں لفظ فضل کے کئی معنی پائے جاتے ہیں۔
١۔ خدا کی صفت کے طور پر فضل کا مطلب بنیادی طور پر نفاست، دلکشی اور لطافت ہے ۔ خدا تمام نفاست، دلکشی اور لطافت کا کمال ہے کیونکہ وہ اخلاقی معنوں میں تمام بھلائی کا مکمل مظہر ہے۔ خدا خوبصورتی اور پاکیزگی میں کامل ہے۔
٢۔ بائبل مقدس میں فضل سے مراد خدا کی اپنی مخلوقات کے لئے مہربانی، عنایت، کرم یا نرم رویہ ہے۔ بلاشبہ اس حوالے کا یہی مفہوم ہے، خداوند کی نظر میں مقبول ہونا (پیدائش 8:6 اور 19:19)۔
٣۔ دوسرے معنی کے تناظر میں لفظ فضل وہ کرم یا عنایت ہے جو انسان کے مستحق نہ ہونے کے باوجود خدا عطا کرتا ہے۔ یہ خدا کی مہربانی ہے جو ہم اپنے اچھے کاموں کی وجہ سے نہیں بلکہ اس کی مرضی سے پاتے ہیں۔ اس سے خدا کا رحم، شفقت اور خوشنودی ظاہر ہوتی ہے خاص طور پر ان لوگوں کے لیے جو کمزور یا محتاج ہیں۔ خدا کے کلام میں فضل کو اعمال یا فرض کے برعکس ظاہر کیا گیا ہے یعنی یہ صرف خدا کی مرضی سے ملتا ہے، ہمارے کاموں کی وجہ سے نہیں۔
٤۔ بائبل مقدس میں لفظ فضل اکثر اس قوت کے لیے استعمال ہوتا ہے جس کے ذریعے خدا گناہ گار کو حقیقی طور پر بچاتا ہے اور گناہ اور برائی کی غلامی سے آزاد کرتا ہے اور اِس کے ذریعے انسان نئے سرے سے پیدا ہوتا ہے اور پاک کیا جاتا ہے اور یوں خدا کی نظر میں مقبول ٹھہرتا ہے۔ اس میں وہ تمام روحانی نعمتیں اور خوبیاں بھی شامل ہیں جو خدا اپنی محبت سے اپنے خاص لوگوں کو عطا کرتا ہے۔
٥۔ فضل کو شکر کے معنوں میں استعمال کیا گیا ہے، جیسا کہ ہم 1 کرنتھیوں 57:15 میں پڑھتے ہیں، مگر خدا کا شکر ہے جو ہمارے خداوند یسوع مسیح کے وسیلہ سے ہم کو فتح بخشتا ہے۔ غالباً، اس کا مفہوم یہ ہے کہ جو لوگ خدا کے فضل کی قوت اور فوائد حاصل کرتے ہیں، وہ اُس کو اُسی خدا سے منسوب کرکے اُس کی تعریف اور عبادت کرتے ہیں کیونکہ وہی واحد خدا تمام فضل کا مالک ہے۔
Discover more from Reformed Church of Pakistan
Subscribe to get the latest posts sent to your email.