Foreword: The Work of the Holy Spirit
Written by David Engelsma & Herman Hanko
Translated into Urdu by Pastor Arslan Ul Haq
Translated and used by permission of the British Reformed Fellowship
Copyright © 2010. All rights reserved.
This delightful book explains the Person and outpouring of the blessed Holy Spirit of truth and His role in the covenant of grace, the church and the believer’s assurance. The two appendices expound two fascinating texts on the Holy Spirit: John 7:37-39 and Revelation 22:17.
روح القدس کا کام
مصنفین: ڈیوڈ جے اینگلزما اور ہرمن ہینکو
ترجمہ و تالیف: ارسلان الحق
پیش نامہ
یروشلیم میں یہودیوں کی ایک عید کے موقع پر یسوع مسیح نے بے اعتقاد یہودیوں سے فرمایا،میرا باپ اب تک کام کرتا ہے اورمیں بھی کام کرتا ہوں(یوحنا17:5)۔جو کچھ باپ کرتا ہے، وہ سب بیٹے کے وسیلے کرتا ہے۔ درحقیقت، باپ ہمیشہ بیٹے کےوسیلہ اور روح القدس کے ذریعے ہی کام کرتا ہے۔یہی خدائے ثالوث کا جلال اور خوبصورتی ہے کہ وہ ْہمیشہ کامل اطمینان میں ہے اور مسلسل سرگرم بھی۔
یہ کتاب روح القدس کاکام اِسی اہم موضوع کو بیان کرتی ہے۔ بائبل مقدس کے پہلے باب میں تخلیق کائنات (پیدائش 2:1) سے لے کر بائبل مقدس کے آخری باب (مکاشفہ17:22) تک روح القدس مصروف عمل ہے۔تخلیق کے کام میں وہ شامل تھا (پیدائش 2:1)اور وہ اب تک کام کرتا ہے (یوحنا 17:5)۔
دنیا کی تخلیق سے پہلے بلکہ یوں کہنا زیادہ مناسب ہے کہ ازلی وابدی خدائے ثالوث میں ازلی روح (عبرانیوں 14:9)باپ اور بیٹے کے درمیان کامل اور ذاتی محبت کا رشتہ ہے۔ روح القدس کے ذمے یہ مبارک کام ہے کہ وہ خدا کی تہہ کی باتیں بھی دریافت کر لیتا ہے (1 کرنتھیوں 10:2)۔
خدا کی پوشیدہ حکمت جو مسیح یسوع میں ہے (1 کرنتھیوں 5:2-10) اب روح القدس کےوسیلہ سے ہم پر ظاہر کی گئی ہے(10-11) بائبل مقدس کے ذریعے جو خدا کے روح کے الہام سے ہے (2 تیمتھیس 16:3)۔مزید برآں، روح حق(یوحنا 17:14) ایماندار مقدسین اور کلیسیاؤں میں فعال ہے تاکہ ہم ایمان کے وسیلہ سے کلام مقدس کو سمجھنے کی بصیرت حاصل کریں (افسیوں 17:3-18)۔
یہ کتاب بھی روح القدس کے وسیلے سےہی آپ کے ہاتھوں میں ہے۔ روح القدس کے کام پر دیے گئے آٹھ وعظوں کو آٹھ ابواب میں پیش کیا گیا ہے۔ اس میں پیش کی گئی تعلیم بائبلی، مسیحی ایمان سے متعلق اور روح کے لئے تازگی بخش ہےجس سے روح القدس کی تعظیم وتکریم ہوتی ہے جو یسوع مسیح کا جلال ظاہر کرتا ہے اور یوں خدائے ثالوث کا جلال ظاہر ہوتا ہے (یوحنا 13:16-15)۔دعا ہے کہ روح القدس اس کتاب کو جو اُس کے کام کی بائبلی سچائی اور اطلاق کو پیش کرتی ہے، قارئین کے لئے بابرکت بنائے۔
کتاب ہذا کی ابتدا کے بارے میں چند الفاظ: حصہ اوّل میں پروفیسر ڈیوڈ اینگلزما اور پروفیسر ہرمن ہینکو کے چھ اہم وعظ شامل ہیں جو برٹش ریفارمڈ فیلوشپ کی دسویں دو سالہ خاندانی کانفرنس (اگست 2008ء، شمالی آئرلینڈ) میں پیش کئے گئے تھے۔ حصہ دوم میں انہی دونوں بھائیوں کے دو وعظ شامل ہیں جو کانفرنس کے دوران میں خداوند کے دِن (اتوار) پیش کئے گئے۔ برٹش ریفارمڈ فیلوشپ کے اراکین نے فیصلہ کیا کہ یہ دونوں وعظ بھی اس کتاب میں شامل کیے جائیں کیونکہ یہ روح القدس اور اس کے کام کے مزید پہلوؤں کو واضح کرتے ہیں۔
اس کتاب کا 5 واں باب روح القدس اور نجات کی کامل تسلی ، دوسرے ابواب کی نسبت زیادہ بڑا ہےکیونکہ ماضی اور حال میں بہت سے قدامت پسند پریسبیٹیرین اوراصلاحی علما نے اِس موضوع پر غلط اورنقصان دہ تعلیم دی ہے ، اس لیے پروفیسر اینگلزما نے اس وعظ کو تحریری شکل میں مزید تفصیل اور وضاحت کے ساتھ پیش کیا ہے۔یہ مفصل اور مناظرانہ باب کتاب کی قدر میں اضافہ کرتا ہے ۔امیدواثق ہے کہ مسیح کی خوشخبری میں بہتیروں کو روح القدس کے کام سے زیادہ تسلی ملے گی۔
یوں ہم اس کتاب روح القدس کا کام کو قارئین کے سپرد کرتے ہیں۔پروفیسر اینگلزما اور پروفیسر ہینکو کی دو تصانیف خدا کے عہد کو قائم رکھنا (2006ء) اور کالوینیت کے پانچ نکات (2008ء) کے ساتھ بی آرایف کی زیر اشاعت کتب میں یہ ایک زبردست اضافہ ہے۔مزید معلومات کے لئے دیکھیں، کتاب کا ضمیمہ؛ برٹش ریفارمڈ فیلوشپ کے بارے میں۔
خداوند یسوع مسیح کا فضل اور خدا کی محبت اور روح القدس کی شراکت آپ سب کے ساتھ ہوتی رہے (2 کرنتھیوں 14:13)۔
اینگس اسٹیورٹ
چئیرمین
برٹش ریفارمڈ فیلوشپ
Discover more from Reformed Church of Pakistan
Subscribe to get the latest posts sent to your email.