Who Are Presbyterians, Puritans, Reformed, and Huguenots?

This excerpt is from What is a Reformed Church? by Stephen E. Smallman (R&R Publishing Company, 2003) and has been translated into Urdu by Pastor Arslan Ul Haq.

“During the prime years of Calvin’s ministry, a continuous stream of zealous and gifted young leaders found their way to Geneva to escape hostility against Protestants in their home countries. While in Geneva, they added knowledge to their zeal and eventually returned to their homes as careful teachers of the Word, burdened to see their countrymen come to genuine faith in Christ and be reformed into a true church. These churches took different names—”Presbyterians” in Scotland and Ireland; “Puritans” in England; the “Reformed Church” in Holland, Germany, Switzerland, Hungary, and Poland; and “Huguenots” in France. Despite national and cultural differences, they became an informal ‘family’ of churches knit together by common teaching.”

پریسبیٹیرین، پیوریٹن ، ریفارمڈ اور ہیوگناٹس کون ہیں؟

مصنف: اسٹیفن ای سمالمین

ترجمہ و تالیف: ارسلان الحق

جان کالون کی خدمت کے سنہری دور میں، مذہبی جذبے سے سرشار اور باصلاحیت نوجوان رہنما مسلسل جنیوا کا رخ کرتے رہے تاکہ اپنے ملکوں میں بہ طور پروٹسٹنٹس اپنے خلاف دشمنی اور مخالفت سے بچ سکیں۔ جنیوا میں قیام کے دوران، انہوں نے علم حاصل کیا اور آخر کار اِس بوجھ اور ذمہ داری کے ساتھ اپنے ملکوں کو واپس لوٹ گئے کہ کلام خدا کے مستعد معلم ہوتے ہوئے اپنے ہم وطنوں کو حقیقی مسیحی ایمان کی طرف لائیں اور اصلاح کے ذریعے حقیقی کلیسیا بن سکیں۔ اُن ملکوں میں یہ کلیسیائی مختلف ناموں سے جانی گئیں۔ اسکاٹ لینڈ اور آئرلینڈ میں پریسبیٹرینز ، انگلینڈ میں پیوریٹنز ، ہالینڈ، جرمنی، سوئٹزرلینڈ، ہنگری اور پولینڈ میں ریفارمڈ چرچ اور فرانس میں ہیوگناٹس۔ قومی اور ثقافتی فرق کے باوجود، یہ کلیسیائیں ایک دوسرے کے ساتھ ایسے منسلک رہیں جیسے ایک خاندان کیونکہ ان کی تعلیم اور عقیدہ ایک جیسا تھا۔



Discover more from Reformed Church of Pakistan

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Comment