Day 10 – A Sign of His Glory: Who is Jesus? Devotions on the Gospel of John for Teens, Book 1
Written by Abby Van Solkema
Translated into Urdu by Sunil Samuel
Translated and used by permission of the Reformed Free Publishing Association
Copyright © 2023. All rights reserved.
No part of this text may be reproduced, stored in a retrieval system, distributed to other web locations for retrieval, published in other media, mirrored at other sites, or transmitted in any form or by any means—for example, electronic—without the prior written permission from the publishers.
Reformed Free Publishing Association
1894 Georgetown Center Drive
Jenison, MI 49428
https://www.rfpa.org
Contrary to what many believe today, neither the truth that Jesus is both really God and really man nor the way that he views the people on this earth are ideas that you can simply form your own opinion on. These truths are clearly taught in the pages of Scripture and are “profitable for doctrine, for reproof, for correction, for instruction in righteousness” (2 Tim. 3:16).
So who is Jesus? John’s inspired gospel account of our Savior’s ministry will help you answer this question biblically, and it will also help you understand just how important the answer to your question is. When you fall into sin or are tempted to sin or when you suffer hardship and loss, there is great comfort in knowing who Jesus is—the Lamb of God who takes away the sin of the world.
یسوع کون ہے؟
یوحنا کی انجیل میں سےنوجوانوں کے لئے روحانی پیغامات (کتاب اوّل)
مصنفہ: ایبی وین سولکیما
مترجم: سنیل سموئیل
دسواں دِن: اُس (یسوع مسیح) کے جلال کا نشان
پھر تیسرے دِن قانایِ گلیل میں ایک شادی ہوئی اور یسوع کی ماں وہاں تھی۔ او ر یسوع او راُس کے شاگردوں کی بھی اُس شادی میں دعوت تھی۔ اور جب مے ہو چکی تو یسوع کی ماں نے اُس سے کہا کہ اُن کے پاس مے نہیں رہی۔ یسوع نے اُس سے کہا اے عورت مجھے تجھ سے کیا کام ہے؟ ابھی میرا وقت نہیں آیا۔ اُس کی ماں نے خادموں سے کہا جو کچھ یہ تم سے کہے وہ کرو۔ وہاں یہودیوں کی طہارت کے دستور کے موافق پتھر کے چھ مٹکے رکھے تھے اور اُن میں سے دو دو تین تین من کی گنجایش تھی۔ یسوع نے اُن سے کہا مٹکوں میں پانی بھر دو۔ پس انہوں نے اُن کو لبا لب بھر دیا ۔ پھر اُس نے اُن سے کہا اب نکال کر میرِمجلس کے پاس لے جاؤ۔ جب میرِ مجلس نے وہ پانی چکھا جومے بن گیا تھا اور جانتا نہ تھا کہ یہ کہاں سے آئی ہے(مگر خادم جنہوں نے پانی بھرا تھا جانتے تھے)تو میرِمجلس نے دلہا کو بلا کر اُس سے کہا۔ ہر شخص پہلے اچھی مے پیش کرتا ہے اور ناقص اُس وقت جب پی کر چھک گئے مگر تو نے اچھی مے اب تک رکھ چھوڑی ہے۔ یہ پہلا معجزہ یسوع نے قانایِ گلیل میں دِکھا کر اپنا جلال ظاہر کیا اوراُس کے شاگرد اُس پر ایمان لائے۔ اس کے بعد وہ اور اُس کی ماں اور بھائی اور اُس کے شاگرد کفرنحوم کو گئے اور وہاں چند روز رہے (یوحنا 2: 1- 12)۔
یسوع کا قانایِ گلیل کی شادی میں پانی کو مے بنانا اُس کی زمینی خدمت کا پہلا معجزہ تھا۔یہ ان سات معجزات میں سے پہلا معجزہ ہے جن کو یوحنا نے اپنی انجیل میں شامل کیاہے حالانکہ یسوع نے اِس کے علاوہ بھی بہت سے معجزے کیے تھے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ یوحنا نے اُس شادی کی ضیافت کے بارے میں زیادہ تفصیل سے بیان نہیں کیا ۔ نہ ہی یہ بیان کیا گیا ہے کہ شادی کون کر رہا تھا اور نہ یہ کہ اُس کا یسوع یا اُس کی ماں کے ساتھ کیا رشتہ تھا۔یہ ہمارے لیے سبق ہے کہ بائبل مقدّس میں درج معجزات کے چھوٹے پہلوؤں میں الجھنے کی ضرورت نہیں۔اِس کی بجائے ہماری توجہ کا مرکز یہ ہونا چاہیے کہ یہ معجزہ ہمیں مسیح کے جلال کے بارے میں کیا سکھاتا ہے۔
یسوع نے اپنی زمینی خدمت کے دوران میں جو معجزے کیے وہ گویا عملی تمثیلیں تھی۔ہر معجزہ زمینی چیزوں کے ذریعے ہم پر یہ ظاہر کرتا تھا کہ خدا کون ہے اور ہم کیا نہیں ہیں۔ مے کی تیاری کے لئے کافی وقت درکار ہوتا تھا۔یسوع نے لمحوں میں پانی کو مے میں بدل دیا جو کہ خدا کی حیرت انگیز اور تبدیل کرنے والی قدرت کو ظاہر کرتا ہے۔ خدا اپنی مرضی کے مطابق گناہ میں گرے ہوئے روحانی طور پر مردہ گناہ گاروں کو بھی پل بھر میں تبدیل کرنے کی قدرت رکھتا ہے۔
پرانے عہدنامے میں مے خوشی اور برکت کی علامت تھی (زبور 15:104، امثال 10:3)۔ نئے عہدنامے میں یہ مسیح کے خون کی علامت ہے (1 کرنتھیوں 25:11)۔ اِس شادی کا میرِمجلس اور میزبان اپنے مہمانوں کے لیے کافی مے مہیا نہ کر سکے۔ مگر یسوع نے اُن کی ضرورت سے کہیں زیادہ مے فراہم کی جس سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ نجات دہندہ کس طرح اپنے لوگوں کو اپنے فضل سے نجات اور برکتوں سے معمور کرتا ہے۔
جس طرح انجیل کی منادی لوگوں کو یا تو مسیح کے قریب لاتی ہے یا اُنہیں اُس سے دور کر دیتی ہے (عبرانیوں 12:4) اِسی طرح یسوع کے کئے ہوئے حیرت انگیز معجزات نے اُن پر دو طرح کے اثرات چھوڑے جنہوں نے اُن کو دیکھا۔ایماندار یعنی یسوع کے شاگردوں کے لیے اِن معجزات نے اُس کے جلال اور فضل کوظاہر کیا اور اُن کے ایمان کو مضبوط کرنے کا وسیلہ بنے۔مگر غیر ایمانداروں کے لیے یسوع کے معجزے محض مسحور کن کرتب بن گے جنہوں نے اُن کے دِلوں کو مزید سخت کر دیا اور وہ اُس کے خلاف ہو گئے۔
شخصی جائزہ: اپنے آپ سے سوال کریں کہ
١۔ آپ اپنی زندگی میں خدا کے جلال کے کون سے نشان دیکھ سکتے ہیں؟
٢۔ یسوع کے معجزے اور آپ کی زندگی میں اُ س کے ہونے والے کام پر غور کرنے سے آپ کا ایمان اُس پر کس طرح مضبوط ہوتا ہے؟
اپنے آسمانی باپ سے دعا کرتے وقت
١۔ خدا کی تبدیل کرنے والی قدرت کے لئے اُس کی ستایش کریں ۔
٢۔ درخواست کریں کہ روح القدس آپ کے دِل میں کام کرے تاکہ آ پ کا خدا پر ایمان اور زیادہ مضبوط ہوجائے۔
٣۔ خدا کا شکر ادا کریں اُس بھرپور خوشی اور برکتوں کے لیے جو اُس نے آپ کو عطا کی ہیں۔
Discover more from Reformed Church of Pakistan
Subscribe to get the latest posts sent to your email.