Day 12 – Benefits of Christ’s Resurrection

Day 12 – Benefits of Christ’s Resurrection: Who is Jesus? Devotions on the Gospel of John for Teens, Book 1
Written by Abby Van Solkema
Translated into Urdu by Sunil Samuel
Translated and used by permission of the Reformed Free Publishing Association
Copyright © 2023. All rights reserved.

No part of this text may be reproduced, stored in a retrieval system, distributed to other web locations for retrieval, published in other media, mirrored at other sites, or transmitted in any form or by any means—for example, electronic—without the prior written permission from the publishers.

Reformed Free Publishing Association
1894 Georgetown Center Drive
Jenison, MI 49428
https://www.rfpa.org

یسوع کون ہے؟

یوحنا کی انجیل میں سےنوجوانوں کے لئے روحانی پیغامات (کتاب اوّل)

مصنفہ: ایبی وین سولکیما

مترجم: سنیل سموئیل

بارہواں دِن: مسیح کے جی اُٹھنے کی برکات

پس یہودیوں نے جواب میں اُس سے کہا تو جو اِن کاموں کو کرتا ہے ہمیں کون سا نشان دِکھاتا ہے؟ یسوع نے جواب میں اُن سے کہا اِس مقدس کو ڈھا دو تو میں اُسے تین دِن میں کھڑا کر دوں گا۔ یہودیوں نے کہا چھیالیس برس میں یہ مقدِس بنا ہے اور کیا تو اُسے تین دِن میں کھڑا کر دے گا؟ مگر اُس نے اپنے بدن کے مقدِس کی بابت کہا تھا۔ پس جب وہ مردوں میں سے جی اُٹھا تو اُس کے شاگردوں کو یاد آیا کہ اُس نے یہ کہا تھا اور انہوں نے کتاب مقدّس اور اُس قول کا جو یسوع نے کہا تھا یقین کیا  (یوحنا 2: 18- 22)۔

جب یسوع نے ہیکل سے تاجروں اور صرافوں کو باہر نکالا تو یہودی رہنماؤں کو شرمندہ ہونا چاہیے تھا۔اُنہیں اپنے گناہ سے توبہ کرنی چا ہیے تھی کہ اُنہوں نے اِس طرح خدا کے گھر کی بے حرمتی کرنے کی اجازت دی ہوئی تھی۔لیکن بجائے اس کے اُنہوں نے یسوع سے شرارت سے سوال کیا اوراُس سے کسی نشان کو دِکھانے کی خواہش کی تاکہ وہ ثابت کرے کہ اُسے ایسا کرنے کا اختیار کس نے دِیا ہے۔

یسوع کا جواب اُن سب کے لیے حیران کن تھا کہ اِس مقدِس کو ڈھا دو تو میں اُسے تین دِن میں کھڑا کر دوں گا (آیت 19)۔وہاں کے سب لوگ اِس بات سے واقف تھے کہ ہیرودیس کو یہ ہیکل دوبارہ تعمیر کئے ہوئے چھیالیس برس ہو گئے تھے۔ تو یہ شخص تین دن میں اُسے کیسے بنا نے کا دعویٰ کرسکتا ہے؟

یہودی یہ بھول گئے تھے کہ یہ شاندارزمینی ہیکل دراصل صرف ایک علامت ہے جس کی اصل خودمسیح ہے۔وہ اِسی لیے آیا تھا کہ وہ اُس زمینی ہیکل کی جگہ لے اور اُس مقصد کو پورا کرے جس کے لیے ہیکل بنائی گئی تھی کہ خدا اور انسان کے درمیان رفاقت کا مقام ہو۔

حتیٰ کہ شاگرد بھی یسوع کے الفاظ کو پوری طرح نہ سمجھ سکے۔لیکن جیسا کہ یوحنا بیان کرتا ہے کہ جب یسوع مردوں میں سے جی اُٹھا تو تب شاگردوں کو اُس کے یہ الفاظ یاد آئے اور وہ ایمان لائے۔آج جب آپ پوری بائبل مقدس کے بارے میں جان رہے ہیں تو آپ کے لئے یہ سچائی اور بھی واضح ہو جاتی ہے کہ یسوع کا تیسرے دن جی اُٹھنا اُس کے خدا ہونے کا ایک ناقابلِ انکار ثبوت ہے۔

کیا آپ مسیح کے جی اُٹھنے کی اہمیت سمجھتے ہیں؟ کیا آپ جانتے ہو کہ ایک جی اُٹھے نجات دہندہ کی خدمت کرنے کا کیا مطلب ہے۔ ہائیڈل برگ کیٹی کزم کے سوال و جواب نمبر 45 میں بیان کیا گیا ہے کہ خداوند یسوع مسیح کے جی اُٹھنے سے ہمیں کیا برکات حاصل ہوتی ہیں ۔اوّل، اُس کا جی اُٹھنا اِس بات کا ثبوت ہے کہ وہ موت پر غالب آیا ہے اور ہمیں اُس راست بازی میں شریک کر سکتا ہے جو اُس نے اپنی موت کے وسیلہ سے ہمارے لئے حاصل کی ہے (رومیوں 25:4، 1 کرنتھیوں 17:15)۔دوم، کیونکہ مسیح جی اُٹھا ہے تو آپ کو بھی مسیح میں ایک نئی اورپاکیزہ زندگی گزارنے کے لیے بلایا گیا ہے اور قوت بخشی گئی ہے (رومیوں 4:6 ، کلسیوں 1:3)۔سوم، مسیح کا جی اُٹھنا ہمارے جی اُٹھنے کی ضمانت ہے (رومیوں8: 11، 1 تھسلنیکیوں 4: 13-18)۔چونکہ وہ زندہ ہے ہم بھی ہمیشہ زندہ رہیں گے۔

شخصی جائزہ: اپنے آپ سے سوال کریں کہ

١۔ کیا آپ نے کبھی اپنے کسی عزیز کو کھویا ہے؟مسیح کے جی اُٹھنے کی سچائی کو یاد کرنے سے اُس عزیز کی موت کے بارے میں آپ کے خیالات میں کیا تبدیلی واقع ہوئی ہے؟

٢۔ یہ سچائی آپ کی اپنی موت کے بارے میں سوچ کو کس طرح تبدیل کرنے کا باعث بنی ہے؟

اپنے آسمانی باپ سے دعا کرتے وقت

١۔ خداوند کی تمجید کریں کہ اُس کے اُس بڑے فضل کے لئے جس نے اپنے اکلوتے بیٹے کو اِس لئے بھیجا کہ آپ کے لئے قربان ہو اور مردوں میں سے جی اُٹھے۔

٢۔ درخواست کریں کہ خدا آپ کو وہ قوت عطا کرے جس سے آپ نئی زندگی میں چلیں (رومیوں 4:6) اور عالمِ بالا کی چیزوں میں تلاش میں رہیں (کلسیوں1:3)۔

٣۔ خدا کا شکر ادا کریں اُس بڑی تسلی کے لیے جو مسیح کے جی اُٹھنے کی سچائی سے آپ کو حاصل ہوئی ہے ۔



Discover more from Reformed Church of Pakistan

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Comment