Day 15 – Like the Wind: Who is Jesus? Devotions on the Gospel of John for Teens, Book 1
Written by Abby Van Solkema
Translated into Urdu by Sunil Samuel
Translated and used by permission of the Reformed Free Publishing Association
Copyright © 2023. All rights reserved.
No part of this text may be reproduced, stored in a retrieval system, distributed to other web locations for retrieval, published in other media, mirrored at other sites, or transmitted in any form or by any means—for example, electronic—without the prior written permission from the publishers.
Reformed Free Publishing Association
1894 Georgetown Center Drive
Jenison, MI 49428
https://www.rfpa.org
یسوع کون ہے؟
یوحنا کی انجیل میں سےنوجوانوں کے لئے روحانی پیغامات (کتاب اوّل)
مصنفہ: ایبی وین سولکیما
مترجم: سنیل سموئیل
پندرہواں دِن: ہوا کی طرح
تعجب نہ کر کہ میں نے تجھ سے کہا تمہیں سے سرے سے پیدا ہونا ضرور ہے۔ ہو ا جدھر چاہتی ہے چلتی ہے اور تو اُس کی آواز سنتا ہے مگر نہیں جانتا کہ وہ کہاں سے آتی اور کہاں کو جاتی ہے۔ جو کوئی روح سے پید اہوا ایسا ہی ہے (یوحنا 7:3-8)۔
روح سے پیدا ہونا یا نئی پیدائش درحقیقت کیا ہے جس کے بارے میں یسوع یہاں بات کر رہا ہے؟ ہم اِسے اکثر نئی پیدائش یا نئے سرے سے پیدا ہونا کہتے ہیں۔ نئی پیدائش تب واقع ہوتی ہے جب روح القدس مسیح کی نئی زندگی کسی ایسے شخص کی زندگی میں ڈالے جو گناہ میں مردہ ہو اور اُسے بہ طور خدا کا فرزند روحانی طور پر زندہ کردے۔ ہم جسمانی طور پر نئی پیدائش کو اِس طرح نہیں دیکھ سکتے جس طرح ہم ایک بچے کی پیدائش کو دیکھتے ہیں۔لیکن ہم اس کے اثرات ایک ایماندار شخص میں دیکھ سکتے ہیں۔
نیکدیمس (اور ہمیں) یہ روحانی حقیقت سمجھانے کے لیے یسوع نے ہوا کی مثال استعمال کی۔ کبھی کسی نے ہوا کو نہیں دیکھا۔ لیکن جب ہم درختوں کے پتے اور شاخوں کو آگے اور پیچھے ہلتے دیکھتے ہیں یا طوفان کے بعد ملبہ اٹھاتے ہیں تو ہمیں پتہ چلتا ہے کہ ہوا نے یہ کیاہے۔ ہوا کی طرح روح القدس بھی نظر نہیں آتا مگر اس کا کام طاقتور اور زندگی بدل دینے والا ہوتا ہے۔ انسان ہوا کو قابو نہیں کر سکتااورنہ ہی روح القدس کو۔
آج ہمارے پاس ہوا کو سمجھنے کے لیے نیکدیمس کے زمانے سے بہتر معلومات ہے۔ جدید موسمیات کی ترقی نے سائنسدانوں کو موسم کے کام کرنے کے طریقے کے بارے میں کافی واضح تصور دے دیا ہے۔لیکن جدید کمپیوٹر ماڈل بھی بالکل درست پیش گوئی نہیں کر سکتے کہ ہوا کیا کرے گی۔ ہوا اور روح القدس دونوں کے کاموں کے بارے جاننا ہمارے لئے مشکل ہے مگر یہ دونوں خدا کے خودمختار اور کامل ارادے کے مطابق کام کرتے ہیں۔
خدا کی ایک صفت یہ ہے کہ وہ ناقابل فہم ہے یعنی وہ انسانی سمجھ سے بالاتر ہے۔ ہماری محدود عقل کبھی بھی خدا کی ذات اور اس کے کاموں کو مکمل طور پر نہیں سمجھ سکتی۔ پھر بھی خدا ہم پر ہر وہ بات ظاہر کرتا ہے جو ایمان لانے کے لئے ضروری ہے۔ یسوع نے نیکدیمس کو یقین دلایا کہ اسے یہ مکمل طور پر سمجھنے کی ضرورت نہیں کہ نئی پیدائش کیسے ہوتی ہے، بس اِس کے واقع ہونے پر ایمان لانا کافی ہے۔ اور ایمان کے ذریعے، ہم بھی ان چیزوں پر اعتماد کر سکتے ہیں جو ہم نے نہیں دیکھی (عبرانیوں1:11)۔
شخصی جائزہ: اپنے آپ سے سوال کریں کہ
١۔آپ اپنے دِل اور اپنی زندگی میں روح القدس کے کام کے کیا شواہد دیکھتے ہیں؟
اپنے آسمانی باپ سے دعا کرتے وقت
١۔ زبور 3:145 کے الفاظ کے ساتھ درخواست کریں، خداوند بزرگ اور بے حد ستایش کے لائق ہے اور اُس کی بزرگی ادراک سے باہر ہے۔
٢۔ اپنی زندگی میں نئی پیدائش کے کام کے لیے خدا کا شکر ادا کریں جو اُس نے انجام دیا ہے۔
٣۔ خداوند سے درخواست کریں کہ وہ آپ کے ایمان کو بڑھائے تاکہ آپ اُس پر اعتماد کر سکیں چاہے آپ یہ مکمل طور پر نہ سمجھ پائیں کہ وہ کس طرح کام کرتا ہے۔
Discover more from Reformed Church of Pakistan
Subscribe to get the latest posts sent to your email.