Day 17 – Amazing Love: Who is Jesus? Devotions on the Gospel of John for Teens, Book 1
Written by Abby Van Solkema
Translated into Urdu by Sunil Samuel
Translated and used by permission of the Reformed Free Publishing Association
Copyright © 2023. All rights reserved.
No part of this text may be reproduced, stored in a retrieval system, distributed to other web locations for retrieval, published in other media, mirrored at other sites, or transmitted in any form or by any means—for example, electronic—without the prior written permission from the publishers.
Reformed Free Publishing Association
1894 Georgetown Center Drive
Jenison, MI 49428
https://www.rfpa.org
یسوع کون ہے؟
یوحنا کی انجیل میں سےنوجوانوں کے لئے روحانی پیغامات (کتاب اوّل)
مصنفہ: ایبی وین سولکیما
مترجم: سنیل سموئیل
سترھواں دِن: بہت تعجب انگیز محبت
اور جس طرح موسیٰ نے سانپ کو بیابان میں اونچے پر چڑھایا اُسی طرح ضرور ہے کہ ابنِ آدم بھی اونچے پر چڑھایا جائے۔ تاکہ جوکوئی ایمان لائے اُس میں ہمیشہ کی زندگی پائے۔ کیونکہ خدا نے دنیا سے ایسی محبت رکھی کہ اُس نے اپنا اکلوتا بیٹا بخش دیا تاکہ جو کوئی اُس پر ایمان لائے ہلاک نہ ہو بلکہ ہمیشہ کی زندگی پائے۔ کیونکہ خدا نے بیٹے کو دنیا میں اِس لئے نہیں بھیجا کہ دنیا پر سزا کا حکم کرے بلکہ اس لئے کہ دنیا اُس کے وسیلہ سے نجات پائے (یوحنا 14:3-17)۔
یہ آیات یسوع کے پیغام کا خوبصورت خلاصہ ہیں۔ ہم اکثر اِسے انجیل یعنی یسوع کے وسیلے نجات کی خوشخبری کہتے ہیں۔کیا آپ کو گنتی 4:21-9 کا واقعہ یاد ہے جس میں خدا نے لوگوں کو اُن کے گناہ یعنی خدا کے خلاف بڑبڑانے کی سزا دینے کے لیے زہریلے سانپ بھیجے تھے؟لیکن خدا نے اُنہیں اِس سزا سے چھٹکارا پانے کا ایک ذریعہ بھی فراہم کیا۔خدا نے موسیٰ کو حکم دیا کہ وہ ایک پیتل کا سانپ بنائے اور اسے ایک بلی پر لٹکا دے۔جو کوئی سانپ کا ڈسا ہوا اُس پر نظر کرے گا وہ جیتا بچے گا۔
پیتل کا سانپ خدا کا رحم سے بھرپور ذریعہ تھا جس کے وسیلے سے اُس نے لوگوں کو زہریلے سانپوں کے جان لیوا زہر سے شفا دی۔اِسی طرح، یسوع کی صلیبی قربانی اپنے لوگوں کو ان کے گناہ کے سبب ہلاکت سے بچانے کا خدا کا طریقہ ہے۔نیکدیمس سے کہا جا رہا تھا کہ وہ دو باتوں کے لئے ایمان کے ساتھ یسوع کی طرف دیکھے، گناہ سے شفا کے لئے اور ہمیشہ کی زندگی کے لئے۔ اِس کے بعد جلد ہی خدا کا بیٹا مصلوب کیا جائے گا کیونکہ خدا اپنے لوگوں سے بے حد محبت کرتا ہے۔
آپ کیسے جانتے ہیں کہ آپ کے والدین آپ سے محبت کرتے ہیں؟کیا اس سے کہ آپ کا باپ اپنی زندگی آپ کے لئے وقف کرتا ہے تاکہ آپ کے پاس رہنے کے لیے محفوظ جگہ اور کھانے کے لیے خوراک ہو؟ یا یہ اس لیے ہے کہ آپ کی ماں اپنا بہت سا وقت اور توانائی آپ اور آپ کے بہن بھائیوں کی ضروریات کا خیال رکھنے میں صرف کرتی ہے؟
یسوع کی صلیب پر موت کے ذریعے ہمیں عظیم محبت کا زبردست اظہار نظر آتا ہے۔ ہمارے آسمانی باپ نے اپنے سب سے پیارے اکلوتے بیٹے کی قربانی دی تاکہ وہ دنیا میں اپنے لوگوں کو نجات دے۔اور اِس محبت بھری قربانی کے ساتھ رومیوں 32:8 کا وعدہ بھی شامل ہے، جس نے اپنے بیٹے ہی کو دریغ نہ کیا بلکہ ہم سب کی خاطر اُسے حوالہ کر دیا وہ اُس کے ساتھ اور سب چیزیں بھی ہمیں کس طرح نہ بخشے گا؟
شخصی جائزہ: اپنے آپ سے سوال کریں کہ
١۔ خدا کی بہت تعجب انگیز محبت کے بارے میں سوچنا آپ کی عبادت کے طریقے کو کس طرح متاثر کرتاہے؟
٢۔ آپ کو اپنے اردگرد کے لوگوں پر اِس محبت کو ظاہر کرنے کے لیے کس طرح بلایا گیا ہے؟
اپنے آسمانی باپ سے دعا کرتے وقت
١۔ یہوواہ خداکی ستائش کریں کہ وہ ہم سے ہمیشہ یکساں اور لاتبدیل محبت رکھتا ہے۔
٢۔ خدا کا شکر ادا کریں کہ اُس نے اپنی محبت کو ظاہر کیا کہ اُس نے اپنے اکلوتے بیٹے کو صلیب پر قربان ہونے کے لیے بھیجا۔
٣۔ روح القدّس سے درخواست کریں کہ وہ آپ کے دِل میں ایسا کام کرے کہ آپ بھی دوسروں کے لیے ایسی محبت کی عکاسی کریں۔
Discover more from Reformed Church of Pakistan
Subscribe to get the latest posts sent to your email.