Day 2 – Light and Darkness: Who is Jesus? Devotions on the Gospel of John for Teens, Book 1
Written by Abby Van Solkema
Translated into Urdu by Sunil Samuel
Translated and used by permission of the Reformed Free Publishing Association
Copyright © 2023. All rights reserved.
No part of this text may be reproduced, stored in a retrieval system, distributed to other web locations for retrieval, published in other media, mirrored at other sites, or transmitted in any form or by any means—for example, electronic—without the prior written permission from the publishers.
Reformed Free Publishing Association
1894 Georgetown Center Drive
Jenison, MI 49428
https://www.rfpa.org
Contrary to what many believe today, neither the truth that Jesus is both really God and really man nor the way that he views the people on this earth are ideas that you can simply form your own opinion on. These truths are clearly taught in the pages of Scripture and are “profitable for doctrine, for reproof, for correction, for instruction in righteousness” (2 Tim. 3:16).
So who is Jesus? John’s inspired gospel account of our Savior’s ministry will help you answer this question biblically, and it will also help you understand just how important the answer to your question is. When you fall into sin or are tempted to sin or when you suffer hardship and loss, there is great comfort in knowing who Jesus is—the Lamb of God who takes away the sin of the world.
یسوع کون ہے؟
یوحنا کی انجیل میں سےنوجوانوں کے لئے روحانی پیغامات (کتاب اوّل)
مصنفہ: ایبی وین سولکیما
مترجم: سنیل سموئیل
دوسرا دِن: نور اور تاریکی
اُس میں زندگی تھی اور وہ زندگی آدمیوں کا نور تھی۔ اور نور تاریکی میں چمکتا ہے اور تاریکی نے اُسے قبول نہ کیا۔ ایک آدمی یوحنا نام آ موجود ہوا جو خدا کی طرف سے بھیجا گیا تھا۔ یہ گواہی کے لئے آیا کہ نور کی گواہی دے تاکہ سب اُس کے وسیلہ سے ایمان لائیں۔ وہ خود تو نور نہ تھا مگر نور کی گواہی دینے کو آیا تھا۔ حقیقی نور جو ہر ایک آدمی کو روشن کرتا ہے دنیا میں آنے کو تھا (یوحنا 1: 4-9)۔
نوراور تاریکی کے درمیان موازنہ ایک ایسی علامت ہے جو نئے عہد نامے میں کئی بار استعمال کی گئی ہے، خاص طور پر یوحنا رسول نے اِسے استعمال کیا ہے۔یقیناً آپ نوراور تاریکی سے متعلق جانتے ہوں گے لیکن کیا آپ پوری طرح سمجھتے ہیں کہ یوحنا کا اس بات سے کیا مطلب ہے جب وہ کہتا ہے کہ یسوع نورہے؟
پوری بائبل مقدّس میں نور کو راست بازی، سچائی اور نیکی کو ظاہر کرنے کے لیے بطور علامت استعمال کیا گیا ہے۔زبور 105:119 میں ہم دیکھتے ہیں کہ خدا کے کلام کو ایک چراغ کے طور پر بیان کیا گیا ہے جو خدا کے احکام پر عمل کرنے کی راہ کو روشن کرتا ہے۔اس کے برعکس ، تاریکی گناہ آلودہ، جھوٹ اور ایسی مکروہ چیز کی علامت ہے جس سے خدا کو کراہیت ہے۔ تاریکی کے کام رومیوں13:13 میں بیان کئے گئے ہیں مثلاً ناچ رنگ ، نشہ بازی، زناکاری، شہو ت پرستی ، جھگڑے اور حسد۔
یسوع صرف ایک روشنی نہیں ہے بلکہ وہ خود نور ہے یعنی نور کا ماخذ ہے۔بطور خدا کا بیٹا وہ ساری روشنی کا سرچشمہ ہے۔حتیٰ کہ جب اُس نے انسانی فطرت اختیار کی اور اس تاریک دنیا میں آیا، تب بھی وہ اس بات کی کامل مثال کے طور پر چمکا کہ وہ سچا، راست اور نیک ہے تاکہ لوگ دیکھ سکیں کہ حقیقی نور کیسا ہوتا ہے اور اس کی روشنی میں چل کر زندگی کیسے روشن ہو سکتی ہے۔
گناہ کے دنیا میں آنے کے بعد اِس دنیا کی فطری حالت مردہ اور تاریک ہو گئی ۔تمام انسان نہ صرف تاریکی میں گمراہ ہیں بلکہ وہ تاریکی کو پسند کرتے ہیں اور نور کو سمجھنے کی طاقت بھی نہیں رکھتے۔پھر بھی خدا اپنے رحم سے انجیل کی روشنی کو جو یسوع کے بارے میں سچائی ہے استعمال کرتا ہے تاکہ اُنہیں تاریکی سے باہر نکالے جنہیں اُس نے بنایِ عالم سے پیشتر ہی چن لیا تھا۔یہ نور گناہ کو افشا کرتا ہے اور خدا کے فرزندوں کو نجات بخش ایمان کی طرف ناقابلِ مزاحمت طور پر کھینچتا ہے۔
یسوع کی صلیبی قربانی کے سبب اُس کے لوگ بھی نور بن سکتے ہیں (افسیوں8:5)۔1 پطرس9:2 میں ہم پڑھتے ہیں کہ لیکن تم ایک برگزیدہ نسل، شاہی کاہنوں کا فرقہ ، مقدس قوم اور ایسی اُمت ہو خدا کی خاص ملکیت ہے تاکہ اُس کی خوبیاں ظاہر کرو جس نے تمہیں تاریکی سے اپنی عجیب روشنی (نور)میں بلایاہے۔یوحنا بپتسمہ دینے والے نے اپنی پوری زندگی اِس مقصد کے لیے وقف کر دی کہ وہ یسوع کے نورکو اِس دنیا کی تاریکی میں منعکس کرے تاکہ دوسرے ایمان لائیں۔آج، بطور ایک مسیحی نوجوان، آپ کو بھی ایسا ہی کرنے کے لئے بلایا گیا ہے۔
شخصی جائزہ: اپنے آپ سے سوال کریں کہ
١۔ وہ کونسے خاص طریقے ہیں جن سے آپ کی زندگی یسوع کے لئے بہ طور نور چمکتی ہے؟
٢۔ آپ کس طرح اُن کو سنوار سکتے اور اُن میں ترقی کرسکتے ہیں؟
اپنے آسمانی باپ سے دعا کرتے وقت
١۔ کیا آپ کی زندگی میں کوئی ایسا پہلو ہے جہاں آپ نور کے بجائے تاریکی کی طرف کھنچے چلے جاتے ہیں؟ اس گناہ کا اقرار کریں۔
٢۔ خدا سے دعا کریں کہ وہ آپ کو اس تاریک دنیا میں نور کے طور پر چمکنے کے لیے ضروری فضل اور حوصلہ عطا کرے۔
٣۔ خدا کا شکر ادا کریں کہ اُس نے آپ کو تاریکی سے نکال کر اپنے عجیب نور میں بلایا ہے۔
Discover more from Reformed Church of Pakistan
Subscribe to get the latest posts sent to your email.