Day 7 – Behold the Lamb of God: Who is Jesus? Devotions on the Gospel of John for Teens, Book 1
Written by Abby Van Solkema
Translated into Urdu by Sunil Samuel
Translated and used by permission of the Reformed Free Publishing Association
Copyright © 2023. All rights reserved.
No part of this text may be reproduced, stored in a retrieval system, distributed to other web locations for retrieval, published in other media, mirrored at other sites, or transmitted in any form or by any means—for example, electronic—without the prior written permission from the publishers.
Reformed Free Publishing Association
1894 Georgetown Center Drive
Jenison, MI 49428
https://www.rfpa.org
Contrary to what many believe today, neither the truth that Jesus is both really God and really man nor the way that he views the people on this earth are ideas that you can simply form your own opinion on. These truths are clearly taught in the pages of Scripture and are “profitable for doctrine, for reproof, for correction, for instruction in righteousness” (2 Tim. 3:16).
So who is Jesus? John’s inspired gospel account of our Savior’s ministry will help you answer this question biblically, and it will also help you understand just how important the answer to your question is. When you fall into sin or are tempted to sin or when you suffer hardship and loss, there is great comfort in knowing who Jesus is—the Lamb of God who takes away the sin of the world.
یسوع کون ہے؟
یوحنا کی انجیل میں سےنوجوانوں کے لئے روحانی پیغامات (کتاب اوّل)
مصنفہ: ایبی وین سولکیما
مترجم: سنیل سموئیل
ساتواں دِن: دیکھو یہ خدا کا برہ ہے
دوسرے دن اُس نے یسوع کو اپنی طرف آتے دیکھ کر کہا دیکھو یہ خدا کا برہ ہے جو دنیا کا گناہ اُٹھا لے جاتا ہے۔ یہ وہی ہے جس کی بابت میں نے کہا تھا کہ ایک شخص میرے بعد آتا ہے جو مجھ سے مقدّم ٹھہر اہے کیونکہ وہ مجھے سے پہلے تھا۔ اور میں تو اُسے پہچانتا نہ تھا مگر اِس لئے پانی سے بپتسمہ دیتا ہوا آیا کہ وہ اسرائیل پر ظاہر ہو جائے۔اور یوحنا نے یہ گواہی دی کہ میں نے روح کو کبوتر کی طرح آسمان سے اُترتے دیکھا ہے اور وہ اُس پر ٹھہر گیا ۔ اور میں تو اُسے پہچانتا نہ تھا مگر جس نے مجھے پانی سے بپتسمہ دینے کو بھیجا اُسی نے مجھ سے کہا کہ جس پر تو روح کو اُترتے اور ٹھہرتے دیکھے وہی روح القدّس سے بپتسمہ دینے والا ہے۔ چنانچہ میں نے دیکھا اور گواہی دی ہے کہ یہ خدا کا بیٹا ہے (یوحنا 1: 29- 34)۔
یوحنا بپتسمہ دینے والا جانتا تھا کہ یسوع خدا کا بیٹا ہے۔ تقریباً چالیس دن پہلے اُس نے خود یسوع کو بپتسمہ دیا تھا۔ اس نے اپنی آنکھوں سے دیکھا کہ روح القدس ایک کبوتر کی صورت میں یسوع پر اُترا (متی 3: 16)۔ اُس نے آسمان سے آواز بھی سنی کہ یہ میرا پیارا بیٹا ہے جس سے میں خوش ہوں (متی 17:3)۔
جب کاہن اور لاوی یوحنا سے یہ پوچھ رہے تھے کہ وہ کون ہے تو یوحنا نے اپنی خدمت کا مقصد وفاداری سے انجام دیا۔ اس نے اُن کی توجہ یسوع کی طرف مبذول کروائی اور کہا دیکھو یہ خدا کا برہ ہے (آیت 29)۔ برے کا تصور یہودیوں کے لئے عام تھا۔ خدا نے پرانے عہد نامے میں مختلف سوختنی قربانیوں کے لیے بروں کو مخصوص کیا تھا۔پہلی فسح پر بھی برے کے خون کی خاص اہمیت نظر آتی ہے کیونکہ اس کے خون کے باعث موت کے فرشتہ نے اسرائیلی گھروں کو چھوڑ دِیا تھا۔
یسوع خدا کا برّہ ہے جو حتمی قربانی کے لیے بھیجا گیا اور پہلے قربان ہوئے تمام بروں کی قربانیوں کی تکمیل تھا۔ ہم یسعیاہ کی مسیح کے بارے نبوت پڑھ سکتے ہیں جس طرح برہ جسے ذبح کرنے کو لے جاتے ہیں اور خداوند نے ہم سب کی بدکرداری اُس پر لادی (6:53-7)۔ اُ س پر جو حقیقی انسان اور حقیقی خدا دونوں تھا، اُس برے کا خون واحد قربانی تھی جو اپنے لوگوں کے گناہوں کی قیمت ادا کر سکتی تھی۔
یوحنا بپتسمہ دینے والے کا اعلان آپ کے لئے بھی ہے کہ دیکھو یہ خدا کا برہ ہے میں لفظ دیکھو ایک حکم ہے کہ کسی چیز کو دیکھو۔ یہ حکم ہے کہ نجات کے واحد راستے کے طور پر یسوع کی طرف دیکھو۔ وہ واحد خدا کا برّہ ہے جو آپ کے گناہ اپنے اوپر اُٹھا سکتا ہے اور اپنا خون بہانے کے ذریعے اپنی کامل راست بازی دے سکتا ہے ( 2 کرنتھیوں 21:5)۔
ہم اکثر اپنی اس زندگی میں یسوع پر نگاہ رکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ہمارے دِلوں میں روح القدس موجود ہے جو اِس کوشش میں ہماری مدد کرتا ہے۔ اور آپ اُس دن کے لئے پرامید ہوسکتے ہیں جب آپ ابدیت میں خدا کے برے کی کامل طور پر عبادت کرتے ہوئے زندگی گزاریں گے۔
شخصی جائزہ: اپنے آپ سے سوال کریں کہ
١۔ آپ خداوند کے برے کو کیسے دیکھتے ہیں؟
٢۔ آپ کی زندگی میں کونسی ایسی چیزیں ہیں جو آپ کی توجہ اپنے نجات دہندہ سے ہٹا دیتی ہیں؟ آپ اُن چیزوں کو کیسے ختم کر سکتے ہیں؟
اپنے آسمانی باپ سے دعا کرتے وقت
١۔ اس وقت کا اقرارکریں جب آپ اپنے نجات دہندہ پرنگاہ کرنے کی بجائے کسی اور چیز یا شخص پرنگاہ کرنے کی آزمائش میں پڑے۔
٢۔ قوت کے لئے درخواست کریں کہ آپ کی نگاہیں دنیاوی چیزوں کی بجائے اپنے نجات دہندہ پرلگی رہیں۔
٣۔ خدا کا شکر ادا کریں کہ اُس نے اپنا بیٹا بھیجا تاکہ وہ آپ کے گناہوں کے لیے کامل قربانی ادا کرے۔
Discover more from Reformed Church of Pakistan
Subscribe to get the latest posts sent to your email.