This excerpt is from The Church’s Hope: The Reformed Doctrine of the End by David J. Engelsma, Volume 1, Part 1, page 36, published in 2021 by Reformed Free Publishing Association. It has been translated into Urdu by Pastor Arslan Ul Haq.
مسیح کی آمد ہی تمام چیزوں کا اختتام ہے
مصنف: ڈیوڈ جے اینگلزما
ترجمہ و تالیف: ارسلان الحق
تمام چیزوں کا خاتمہ یسوع مسیح کی دوسری آمد پر ہوگا۔ نئے عہد نامہ میں مسیح کی (دوسری) آمد کے لئے مستعمل یونانی لفظ پاروسیا کے لغوی معنی ہیں، حضوری یا موجودگی۔تمام چیزوں کا اختتام یسوع کی آمد اور موجودگی پر ہے۔ وہ اپنی پریشان حال کلیسیا اور کراہتی ہوئی مخلوق کے پاس آئے گا۔ یعنی یسوع کی حضوری جسمانی ہوگی،قیامت اور زندگی کے طور پر، منصف کے طور پر اور سب چیزوں کو نیا بنانے والے اور بحال کرنے والے کے طور پر۔
جو شخص جانتا ہے اور جس کی مرضی سب چیزوں کے بارے میں خدا کے مقصد کے موافق ہے ، وہ مسیح کی آمد کی امید میں زندگی بسر کرے گا اور دن رات یہ دعا کرے گا، اے خداوند یسوع آ (مکاشفہ 20:22)۔
Discover more from Reformed Church of Pakistan
Subscribe to get the latest posts sent to your email.