The Gift of Faith

The following article, The Gift of Faith, was authored by Rev. Angus Stewart and originally published on the CPRC website. It has been translated into Urdu by Pastor Arslan Ul Haq.

ایمان کی بخشش

مصنف: پادری اینگس اسٹیورٹ

ترجمہ کار: ارسلان الحق

بہت سے کلیسیائی منبروں سے اکثر یہ سننے کو ملتا ہے کہ خدا ہمیں درست انتخاب کرنے کی ترغیب کے لئے ہر ممکن کوشش کرتا ہے۔ اگر واقعی ایسا ہےتو خدا نے ایسا کیوں مقرر کیا بہت سے لوگ انجیل (خوشخبری) کبھی سنیں گے ہی نہیں؟ بعض کلیسیاؤں میں جھوٹے استاد ہوں گے جو جھوٹی انجیل سنائیں گے؟ (یہوداہ 4) یہ کس طرح لوگوں کو ایمان لانے کے لیے ترغیب دے سکتا ہے؟ اگر خدا چاہتا تھا کہ فرعون توبہ کرے تو اُس نے اُس کا دل کیوں سخت کیا؟ (خروج 21:4) پولس کا اِس بات سے کیا مطلب تھا جب اُس نے لکھا، اور جسے چاہتا ہے اُسے سخت کر دیتا ہے؟ (رومیوں 18:9) داؤد نے کیوں دعا کی، اُن کی آنکھیں تارِیک ہو جائیں تاکہ وہ دیکھ نہ سکیں (زبور 23:69) اگر واقعی خدا سب کی تبدیلی کے لئے ہر ممکن کوشش کررہا ہے تو بائبل مقدس کیوں فرماتی ہے کہ خدا نے اُن کو آج کے دِن تک سست طبِیعت دی اور ایسی آنکھیں جو نہ دیکھیں اور ایسے کان جو نہ سنیں (رومیوں 8:11)؟ اگر واقعی خدا سب کی نجات کے لئے ہر ممکن کوشش کررہا ہے تو کیوں اُس نے سب کو نہیں چنا اور اُنہیں زبردستی ایمان لانے کے لئے کیوں نہیں بلاتا؟ ایسا خدا جو سب کو نجات دینے کے لئے ہر ممکن کوشش کرتا ہے اور ناکام ہو جاتا ہے بائبل مقدس کا قادر مطلق خدا نہیں ہو سکتا کیونکہ بائبل مقدس کا خدا جو کُچھ چاہتا ہے کرتا ہے اور کوئی نہیں جو اُس کا ہاتھ روک سکے یا اُس سے کہے کہ تو کیا کرتا ہے؟ (دانی ایل 35:4)

صرف روح القدس کے وسیلہ سے ، خدا اپنے برگزیدہ لوگوں میں ایمان پیدا کرتا ہے، جیسا کہ ویسٹ منسٹر اقرار الایمان 14 واں باب اور اُس کا جز نمبر 1 بیان کرتا ہے، ایمان کا فضل جس کے ذریعے سے برگزیدہ اپنی روحوں کی نجات کے لئے ایمان لانے کے لائق بنائے جاتے ہیں ، یہ اُن کے دِلوں میں مسیح کے روح یعنی روح القدس کا کام ہے۔

عام انسان کی مرضی ابلیس کے پھندے میں ہے (2تیمتھیس 26:2)۔ چناں چہ کوئی خدا کا طالب نہیں (رومیوں 11:3) لیکن صرف جن کو خدا نے چنا ہے (اعمال 48:13) اُن پر مسیح کی خاطر یہ فضل ہوا کہ اُس پر ایمان لائیں (فلپیوں 29:1)۔ یہاں تک کہ ایمان لانے کا عمل بھی (ایمان لانا) بھی خدا کی بخشش (عطا کیا گیا یا دِیا گیا) ہے۔

اصولات (مجلس) ڈارٹ، اصلاحی عقیدہ جسے بین الاقوامی علمائے دِین نے مرتب کیا، ایمان کی بخشش سے متعلق بائبل مقدس کی تعلیم کو اِس طرح پیش کرتا ہے(حصہ سوم/چہارم: شق 14)، ایمان خدا کی بخشش ہے، نہ اس بنیاد پر کہ وہ اُسے انسان کو پیش کرتا ہے تاکہ انسان اپنی مرضی سے اُسے قبول یا رد کرے اور نہ ہی اِس لئے کہ خدا ایمان لانے کی قوت یا صلاحیت عطا کرتا ہے اور پھر انسان سے توقع رکھتا ہے کہ وہ اپنی آزاد مرضی سے نجات کی شرائط کو مان لے ۔ بلکہ ایمان اِس لئے خدا کی بخشش ہے کیونکہ یہ درحقیقت عطا کیا گیا یعنی بخشا گیا ہے جسے خدا انسان کے دِل میں پھونکتا اور پیدا کرتا ہے کیونکہ وہ خدا ہی ہے جو انسان میں ایمان لانے کیلئے نیت اور عمل (ایمان لانا) دونوں پیدا کرتا ہے۔



Discover more from Reformed Church of Pakistan

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Comment