Day 8 – Called to Follow Jesus: Who is Jesus? Devotions on the Gospel of John for Teens, Book 1
Written by Abby Van Solkema
Translated into Urdu by Sunil Samuel
Translated and used by permission of the Reformed Free Publishing Association
Copyright © 2023. All rights reserved.
No part of this text may be reproduced, stored in a retrieval system, distributed to other web locations for retrieval, published in other media, mirrored at other sites, or transmitted in any form or by any means—for example, electronic—without the prior written permission from the publishers.
Reformed Free Publishing Association
1894 Georgetown Center Drive
Jenison, MI 49428
https://www.rfpa.org
Contrary to what many believe today, neither the truth that Jesus is both really God and really man nor the way that he views the people on this earth are ideas that you can simply form your own opinion on. These truths are clearly taught in the pages of Scripture and are “profitable for doctrine, for reproof, for correction, for instruction in righteousness” (2 Tim. 3:16).
So who is Jesus? John’s inspired gospel account of our Savior’s ministry will help you answer this question biblically, and it will also help you understand just how important the answer to your question is. When you fall into sin or are tempted to sin or when you suffer hardship and loss, there is great comfort in knowing who Jesus is—the Lamb of God who takes away the sin of the world.
یسوع کون ہے؟
یوحنا کی انجیل میں سےنوجوانوں کے لئے روحانی پیغامات (کتاب اوّل)
مصنفہ: ایبی وین سولکیما
مترجم: سنیل سموئیل
آٹھواں دِن: یسوع کی پیروی کے لئے بلائے گئے
دوسرے دِن پھر یوحنا اور اُس کے شاگردوں میں سے دو شخص کھڑے تھے۔ اُس نے یسوع پر جو جا رہا تھا نگاہ کرکے کہا دیکھو یہ خدا کا برّہ ہے! وہ دونوں شاگرد اُس کو یہ کہتے سن کر یسوع کے پیچھے ہو لئے۔ یسوع نے پھر کر اور انہیں پیچھے آتے دیکھ کر اُن سے کہا تم کیا ڈھو نڈتے ہو؟ انہوں نے اُس سے کہا اے ربی (یعنی اے استاد ) تو کہاں رہتا ہے؟ اُس نے اُن سے کہا چلو دیکھ لو گے۔ پس انہوں نے آ کر اُس کے رہنے کی جگہ دیکھی اور اُس روز اُس کے ساتھ رہے اور یہ دسویں گھنٹے کے قریب تھا۔ اُن دونوں میں سے جو یوحنا کی بات سن کر یسوع کے پیچھے ہولئے تھے ایک شمعون پطرس کا بھائی اندریاس تھا۔ اُس نے پہلے اپنے سگے بھائی شمعون سے مل کر اُس سے کہا کہ ہم کو خرستس یعنی مسیح مل گیا۔ وہ اُسے یسوع کے پاس لایا۔ یسوع نے اُس پر نگاہ کرکے کہا تو یوحنا کا بیٹا شمعون ہے۔ تو کیفا یعنی پطرس کہلائے گا (یوحنا 1: 35- 42)۔
یوحنا نے بذریعہ الہام یسوع کے ابتدائی شاگردوں کے اکھٹے ہونے کی تفصیلات بیان کی۔ ایسی تفصیل جس کا ذِکر دوسری اناجیل میں اتنی وضاحت سے نہیں ملتا۔ اِن تفصیلات سے ہم یہ سیکھ سکتے ہیں کہ خدا اپنے لوگوں کو بلانے کے لیے کن ذرائع کا استعمال کرتا ہے۔ یہاں ہمیں اندریاس، پطرس اور ایک اورشاگرد کے بلائے جانے کا ذکر ملتا ہے جو غالباً خود یوحنا تھا۔ (پہلی بات یہ کہ اُس نے دوسرے شاگرد کا نام نہیں لیا اور اِسی کے ساتھ اُس نے اُس خاص وقت کا ذِکر کیا جو اس حقیقت کی طرف اشارہ کرتا ہے کہ وہ دوسرا شاگرد خود یوحنا تھا)۔
یوحنا اور اندریاس دونوں نے یسوع کی پیروی کا بلاوا یوحنا بپتسمہ دینے والے کی منادی کے وسیلہ سے حاصل کیا۔ جب وہ یسوع کے پیچھے ہو لئے تو اُس نے اُن سے پوچھا تم کیا ڈھونڈتے ہو؟ اُن کے جواب سے یہ صاف ظاہر ہے کہ وہ یوحنا کے الفاظ کی بدولت محض تجسس کے باعث نہیں آئے تھے بلکہ اُن کے دِلوں میں حقیقی چاہ تھی کہ وہ یسوع سے سیکھیں اور اُس کی مانند زندگی بسر کریں۔ اگرچہ یوحنا بپتسمہ دینے والا اُن کے بُلائے جانے کا ظاہری وسیلہ تھا لیکن اُن کے دِلوں میں حقیقی ایمان خدا کی طرف سے پیدا کردہ تھا۔
پھر اندریاس سے یہ ایمان اُس کے بھائی شمعون پطرس تک پہنچا۔ اُس نے پطرس سے کہا کہ ہم کو خرستس یعنی مسیح مل گیا (آیت 41) ۔ اندریاس پطرس کو یسوع کے پاس لایا جس کے بارے میں پیش گوئی کی گئی کہ وہ مستقبل میں کلیسیا کا ایک عظیم رہنما بنے گا۔
انجیل کی وفادارانہ منادی وہ بیرونی ذریعہ ہے جس کے ذریعے خدا اپنے لوگوں کو اپنی طرف بلاتا ہے اور اِسی کے ساتھ ہی روح القدس اُن کے دِلوں میں اندرونی طور پر کام کرتا ہے۔ یہی سبب ہے کہ کلیسیا کو خدام کی شدید ضرورت ہے کیونکہ انجیل کی منادی ایک اہم اور بیش قیمت ذریعہ ہے جس کے وسیلہ سے خدا اپنے برگزیدہ لوگوں کو جمع کرتا ہے اور تعلیم دیتا ہے کیونکہ بغیر منادی کرنے والے کے کیونکر سنیں (رومیوں14:10)۔
ممکن ہے کہ آپ کو پاسبان بننے کا خاص بلاوا نہ ہو مگر خدا پھر بھی آپ کو اپنے اِرد گرد کے لوگوں تک انجیل کی سچائی پہنچانے کے لئے استعمال کر سکتا ہے۔ ہر ایماندار بشمول آپ کا یہ فرض ہے کہ دوسروں کو مسیح کے پاس لائیں جیسے اندریاس اپنے بھائی شمعون پطرس کو یسوع کے پاس لایا۔
شخصی جائزہ: اپنے آپ سے سوال کریں کہ
١۔ نوجوانو، کیا آپ نے سنجیدگی اور دعا کے ساتھ یہ غور کیا ہے کہ ممکن ہے کہ خدا آپ کو انجیل کی منادی کے لیے بلا رہا ہے؟
٢۔ نوجوان خواتین، آپ اپنی روزمرہ کی زندگی میں کس طرح دوسروں کے ساتھ انجیل کی سچائی بانٹنے کے لیے بلائی گئیں ہیں؟
اپنے آسمانی باپ سے دعا کرتے وقت
١۔ اُس وقت کا اقرار کریں جب آپ نے اپنے خوف کے باعث کسی کے ساتھ انجیل کا پیغام بانٹنے سے گریز کیا۔
٢۔ خدا سے درخواست کریں کہ وہ آپ کے پاسبان کی مدد کرے جب وہ ہر ہفتہ وفاداری سے انجیل کی منادی کرتا ہے اور اگر آپ کی کلیسیا ایک وفادار پاسبان سے محروم ہے تو خدا آپ کو وفادار پاسبان دے ۔
٣۔ فضل کے کام کے لئے خدا کا شکر ادا کریں۔ جس کے وسیلہ آپ نجات بخش ایمان کے لئے بلائے گئے۔
Discover more from Reformed Church of Pakistan
Subscribe to get the latest posts sent to your email.