This short book is a careful study of the profound and rich tenth chapter of the Gospel of John. A masterful exposition, it combines the elements of instruction, devotion, comfort, exhortation and controversy. Glorious Christian doctrines (with which the chapter is filled) are clearly and winsomely explained and applied—incarnation, atonement, predestination, the eternal Godhead of Jesus and more. Common misunderstandings are cleared up, e.g., that the shepherd of verse 2 is Jesus Himself. Sharp warning is directed against threats to the church in the present day particularly the presence of pastors and “evangelists” who refuse to enter the sheepfold by the door and who are mere hirelings.
اچھا چرواہا اور اُس کی بھیڑیں
مصنف: رابرٹ سی ہارباخ
ترجمہ و تالیف: ارسلان الحق
دیباچہ
یہ مختصر کتاب یوحنا کی انجیل کے عمیق اور عمدہ دسویں باب کا گہرا مطالعہ ہے۔ یہ ایک عمدہ تفسیر ہے جس میں تعلیم، عبادت، تسلی، نصیحت اور مباحثہ کے عناصر یکجا کیے گئے ہیں۔ شاندار مسیحی عقائد (جن سے یہ باب بھرا ہوا ہے) کو نہایت وضاحت اور دلکش انداز میں بیان کرنے کے ساتھ ساتھ ان کا اطلاق بھی کیا گیا ہے۔ ان عقائد میں تجسم، کفارہ، خدا کے ازلی ارادے، یسوع کی ازلی الوہیت اور دیگر عقائد شامل ہیں۔ بعض عام غلط فہمیوں کو بھی دور کیا گیا ہے مثلاً یہ غلط فہمی کہ آیت 2 میں مذکور چرواہا خود یسوع مسیح ہے۔ موجودہ دور میں کلیسیا کو درپیش خطرات کے خلاف بھی سخت تنبیہ کی گئی ہے بالخصوص ایسے پاسبانوں اور ’’مبشرین‘‘ کی موجودگی کے خلاف جو دروازے کے راستے بھیڑخانے میں داخل ہونے سے انکار کرتے ہیں اور محض اجرت پر کام کرنے والے مزدور ہیں۔
امید واثق ہے کہ اس کتاب کو بشارتی مسیحیوں میں وسیع پیمانے پر شائع اور تقسیم کیا جائے کیونکہ وہ اکثر یوحنا کے دسویں باب میں بیان کردہ عظیم حقائق سے ناواقف ہوتے ہیں بلکہ بعض اوقات ان کی مخالفت بھی کرتے ہیں۔
پادری رابرٹ سی ہارباخ امریکہ میں پروٹسٹنٹ ریفارمڈ چرچزکے ریٹائرڈ پاسبان اور عالم ہیں۔ یہ صاحب علم و فضل کئی کتابچوں کے مصنف ہیں جن میں ’’کالوینیت ۔۔۔ سچائی (آرمینین ازم ۔۔۔ جھوٹ)‘‘ قابل ذکر ہے۔ ان کی سب سے شاندار تصنیف پیدائش کی کتاب کا مطالعہ ہے جو 934 صفحات پر مشتمل ہے اور 1986ء میں شائع ہوئی۔
یوحنا کے دسویں باب کے بارے میں ریورنڈ ہارباخ کے یہ مضامین سب سے پہلے دی اسٹینڈرڈ بیئرر نامی رسالے میں ایک سلسلے کی صورت میں شائع ہوئے تھے۔ اب مشی گن کے شہر گرینڈ ویل کی پروٹسٹنٹ ریفارمڈ کلیسیا نے ان مضامین کو کتاب کی صورت میں دوبارہ شائع کرکے زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کا اہتمام کیا ہے جس پر وہ بجا طور پر قابلِ تحسین ہے۔
پروفیسر ڈیوڈ جے اینگلزما
پروٹسٹنٹ ریفارمڈ سیمنری
گرینڈ ویل، مشی گن
Discover more from Reformed Church of Pakistan
Subscribe to get the latest posts sent to your email.