Menu Close

Conforming Us

Reading Time: 2 minutes

This excerpt is taken from What is Resurrection? by Joel R. Beeke, published by P&R Publishing. It has been translated into Urdu by Pastor Arslan Ul Haq.

مسیح کے مشابہ بننا
مصنف: جوئیل رابرٹ بیکی
مترجم: ارسلان الحق
یسوع کا مردوں میں سے جی اُٹھا ہوا بدن ہمیں اِس بارے میں بہت کچھ سکھاتا ہے کہ قیامت کے بعد ہمارے بدن کیسے ہوں گے۔ جی اُٹھا یسوع کسی بالکل نئے یا پہلے سے مختلف بدن کے ساتھ ظاہر نہیں ہوا بلکہ اُسی بدن کے ساتھ ظاہر ہوا جسے مصلوب کیا گیا تھا۔ اُس کے مصلوب ہونے کے زخم اب بھی اُس کے بدن پر موجود اور نمایاں تھے۔ اُس کا جی اُٹھا بدن اُس جسم سے بہت مشابہ تھا جو موت سے پہلے تھا۔ لوگ اُسے پہچان سکتے تھے۔ اگرچہ بعض مواقع پر، مثلاً اماؤس کی راہ پر شاگردوں کے ساتھ، لوگوں نے فوراً اُسے نہیں پہچانا لیکن آخرکار اُس کے کسی مانوس انداز یا اظہار سے اُن پر ظاہر ہوگیا کہ وہ واقعی خداوند ہی ہے۔ نیز، توما اور دوسرے شاگرد اُس کے جسم کو چھو سکتے تھے۔ وہ بے جسم روح یا ہیولہ نہیں تھا۔ قیامت کے بعد ایک سے زیادہ مواقع پر اُس نے اپنے شاگردوں کے ساتھ کھانا بھی کھایا جیسا کہ لوقا 24 اور یوحنا 21 میں قلمبند ہے۔
ہماری زندگی کا حتمی مقصد یہ ہے کہ ہم مسیح کی مانند بن جائیں، اِسی لیے روح القدس درجہ بہ درجہ ہمیں خدا کے پیارے بیٹے کی صورت کے مطابق ڈھالتا جا رہا ہے۔ پولس رومیوں 11:8 میں بیان کرتا ہے، اور اگر اُسی کا روح تم میں بسا ہوا ہے جس نے یسوع کو مردوں میں سے جلایا تو جس نے مسیح یسوع کو مردوں میں سے جلایا وہ تمہارے فانی بدنوں کو بھی اپنے اُس روح کے وسیلہ سے زندہ کرے گا جو تم میں بسا ہوا ہے۔ مسیح کا روح ہماری زندگیوں میں اپنے کام کے ذریعے ہمارے حتمی انجام کی ایک شاندار ضمانت ہے۔ لیکن اِس سے بھی زیادہ حیرت انگیز سچائی یہ ہے کہ آخرکار ہماری ہستی جی اُٹھے ہوئے مسیح کی ہستی کی مانند ہوگی۔ اُس کے لوگ ہونے کے ناتے، یہی وہ بات ہے جس کے ہم منتظر رہ سکتے ہیں۔



Discover more from Reformed Church of Pakistan

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply