Menu Close

God’s Alphabet for Life

This excerpt is taken from God’s Alphabet for Life by Joel R. Beeke, published by Reformation Heritage Books. It has been translated into Urdu by Pastor Arslan Ul Haq.

زندگی گذارنے کے لیے خدا کی بنیادی تعلیمات
ٖٖمصنف: جوئیل رابرٹ بیکی
مترجم: ارسلان الحق
پیارے بچو، کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کے پاس ایک بہت انمول چیز ہے؟ یہ خزانہ آپ کے کپڑوں، کھلونوں، کھانے پینے اور گھر سے بھی زیادہ بیش بہا ہے بلکہ یہ پوری دنیا سے بھی زیادہ انمول ہے۔ یہ انمول چیز آپ کی روح ہے۔ روح ہماری ذات کا وہ حصہ ہے جسے ہم دیکھ نہیں سکتے۔ ہم اپنے جسم اور جلد کو دیکھ اور چھو سکتے ہیں لیکن روح کو نہیں دیکھ سکتے۔ جب ہمارا جسم مر جاتا ہے تو ہماری روح ہمیشہ زندہ رہتی ہے۔ چونکہ ہماری روح ہمیشہ زندہ رہتی ہے اِسی لیے ہماری روح بہت اہم ہے۔
چونکہ ہماری روحیں بہت اہم ہیں، اِس لیے خدا فرماتا ہے، سو تو ضرور ہی اپنی احتیاط رکھنا اور بڑی حفاظت کرنا (استثنا 9:4)۔ پھر خدا ہمیں بتاتا ہے کہ اپنی روح کی حفاظت کرنے میں مستعد رہنے کا طریقہ یہ ہے کہ ہم اُن باتوں کو یاد رکھیں جو خدا نے ہمیں سکھائی ہیں۔ اِسی لیے زبور 11:119 میں لکھا ہے، میں نے تیرے کلام کو اپنے دِل میں رکھ لیا ہے تاکہ میں تیرے خلاف گناہ نہ کروں۔
ہمارے لیے یہ جاننا بہت ضروری ہے کہ اپنی روح کی حفاظت کرنے کا بنیادی طریقہ یہ ہے کہ ہم خدا کے کلام پر یعنی بائبل مقدس کی تعلیمات پر ایمان لائیں اور اُنہیں اپنے دِل میں محفوظ رکھیں۔



Discover more from Reformed Church of Pakistan

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply