Menu Close

Learning to Pray

This excerpt is taken from How God Used A THUNDERSTORM: And Other Devotional Stories by By Joel R. Beeke and Diana Kleyn, published by Christian Focus. It has been translated into Urdu by Pastor Arslan Ul Haq.

دعا کرنا سیکھنا
مصنف: جوئیل رابرٹ بیکی
مترجم: ارسلان الحق
ایک بوڑھا آدمی تھا جو ہمیشہ کہتا تھا کہ وہ اپنی ماں کی اُسے بچپن میں سکھائی ہوئی دعا پڑھے بغیر کبھی سویا نہیں۔ وہ خود سے مطمئن تھا کیونکہ وہ سوچتا تھا کہ اُس کی دعا سے خدا خوش ہے۔
ایک اتوار وہ سنڈے اسکول گیا۔ استاد نے بچوں سے پوچھا، دعا کرنے کا کیا مطلب ہے؟ ایک چھوٹے لڑکے نے جواب دیا، دعا کا مطلب خدا سے مانگنا ہے۔
بوڑھا آدمی یہ سن کر چونک گیا۔ اُس نے پہلے کبھی دعا کے بارے میں اس انداز سے نہیں سوچا تھا۔ وہ اُس چھوٹے لڑکے کے جواب کے بارے میں سوچتا رہا اور روح القدس نے اُسے اُس کے گناہ کا احساس دِلایا۔ جب وہ گھر پہنچا تو گھٹنوں کے بل جھک گیا۔ اِس مرتبہ اُس نے اپنی ماں کی سکھائی ہوئی دعا نہیں دہرائی۔ آنسوؤں کے ساتھ، اُس نے خدا کے سامنے اپنے اِس گناہ کا اقرار کیا کہ اُس نے کبھی حقیقی دعا نہیں کی تھی اور مسیح کے نام میں خدا سے معافی مانگی۔
کیا خداوند نے اُسے معاف کیا؟
جی ہاں۔
اِس کے بعد وہ بوڑھا آدمی لوگوں کو بتاتا تھا کہ میں وہ بوڑھا آدمی ہوں جس نے ستر سال تک دعائیں تو پڑھیں لیکن حقیقی دعا کبھی نہیں کی جب تک خداوند نے مجھے دعا کرنا نہ سکھایا۔
اُس بوڑھے آدمی نے یسوع کے نام میں خدا سے کس چیز کے لیے التجا کی؟
مطالعہ کریں، متی 5:6-15



Discover more from Reformed Church of Pakistan

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply