Menu Close

Reformed Preaching

Reading Time: 2 minutes

This excerpt is taken from Reformed Preaching: Proclaiming God’s Word from the Heart of the Preacher to the Heart of His People, by Joel R. Beeke, published by Crossway. It has been translated into Urdu by Pastor Arslan Ul Haq.

اِصلاحی منادی
مصنف: جوئیل رابرٹ بیکی
مترجم: ارسلان الحق
ممکن ہے کہ آپ نے ایسی منادی سنی ہو جس سے آپ کا ذہن تو علم سے بھر گیا لیکن آپ کے دِل پر اُس کا کوئی اثر نہ ہوا ہو۔ آپ وہاں سے علم اور معلومات حاصل کرکے تو واپس آ گئے مگر خدا کے جلال سے اِس قدر متاثر نہیں ہوئے کہ اُس کی مرضی پوری کرنے کے لیے تیار ہو گئے ہوں۔ ایسی منادی کی بدترین صورت یہ ہے کہ کبھی کبھی لوگ اپنے علم پر فخر کرنے لگتے ہیں۔ اپنی بہترین صورت میں یہ ایسی روشنی کی مانند ہے جس میں ذرا بھی حرارت نہیں ہوتی۔ یہ بھی ممکن ہے کہ آپ نے ایسی منادی بھی سنی ہو جو دِل کو تو چھوتی ہے لیکن ذہن کو کچھ نہیں سکھاتی۔ اُسے سن کر لوگ بہت جذباتی اور پُرجوش ہو جاتے ہیں اور عبادت سے خوش ہو کر نکلتے ہیں۔ لیکن اُن کے پاس علم کے بغیر محض جوش ہی ہوتا ہے۔ ایسی منادی کھٹی میٹھی ٹافی کی طرح ہے یعنی ذائقہ تو بہت ہے مگرغذائیت بالکل نہیں۔ ممکن ہے یہ لوگوں کو مزید منادی سننے کے لیے واپس کھینچ لائے (یہاں تک کہ وہ بیمار پڑ جائیں) لیکن یہ نہ تو روحانی زندگی کی نشوونما کرے گی اور نہ ہی پختگی پیدا کرے گی۔
ان دونوں قسم کی غلط منادی کا سب سے بڑا المیہ یہ ہے کہ یہ مسیح میں سچائی اور محبت کے ضروری تعلق کو توڑ دیتی ہے۔ بائبل مقدس بیان کرتی ہے، بلکہ محبت کے ساتھ سچائی پر قائم رہ کر اور اُس کے ساتھ جو سر ہے یعنی مسیح کے ساتھ پیوستہ ہو کر ہر طرح سے بڑھتے جائیں (افسیوں 15:4)۔
ہمیں صرف سچائی یا صرف محبت کی ضرورت نہیں بلکہ دونوں کی ضرورت ہے۔
انجیل کی سچائی کا مقصد اُس وقت پورا ہوتا ہے جب وہ ہمارے اندر محبت پیدا کرتی ہے۔ اورمحبت بھی انجیل کی سچائی کے بغیر کوئی مضبوط بنیاد نہیں رکھتی۔ لہٰذا مسیح کی سچائی کا روح القدس کے وسیلے سے دِل تک پہنچایا جانا ضروری ہے تاکہ ہمارے اندر محبت پیدا ہو۔ ہمیں ایسی ہی منادی کی ضرورت ہے۔



Discover more from Reformed Church of Pakistan

Subscribe to get the latest posts sent to your email.

Leave a Reply