This excerpt is taken from Beauty and Glory of Christ’s Bride by Joel R. Beeke, published by Reformation Heritage Books. It has been translated into Urdu by Pastor Arslan Ul Haq.
ہم محبت کے ذریعے ذاتی طور پر ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں
ٖٖمصنف: جوئیل رابرٹ بیکی
مترجم: ارسلان الحق
پولس رسول 1 تھسلنیکیوں 9:4–10 میں لکھتا ہے، مگر برادرانہ محبت کی بابت تمہیں کچھ لکھنے کی حاجت نہیں کیونکہ تم آپس میں محبت کرنے کی خدا سے تعلیم پا چکے ہو۔ اور تمام مکدنیہ کے سب بھائیوں کے ساتھ ایسا ہی کرتے ہو لیکن اے بھائیو! ہم تمہیں نصیحت کرتے ہیں کہ ترقی کرتے جاؤ۔ مسیح کے بدن کے ہر رکن کو خداوند میں اپنے بھائیوں اور بہنوں سے محبت کرنی چاہیے اور ہر رکن کو کلیسیا کے لئے اپنی محبت میں ترقی کرنی چاہیے۔
جب ہم کلیسیا کے وفادار ارکان ہونے کے بارے میں سوچتے ہیں تو اکثر ہمارے ذہن میں اُن کاموں کی ایک فہرست آتی ہے جو ہمیں کرنے ہوتے ہیں مثلاً میزیں اور کرسیاں لگانا، بائبل مقدس کے اسباق پڑھانا، کھانے تیار کرنا، موسیقی کے آلات بجانا اور کلیسیائی اجتماعات میں شرکت کرنا۔ لیکن ایسے کام مکمل کرنے کے بعد بھی یسوع مسیح کی کلیسیا ہم سے یہ سوال کرتی ہے کہ ”کیا تم مجھ سے محبت کرتے ہو؟“ یہ محبت ہمارے اور مسیح کے درمیان اور مسیح میں تمام ارکان کے درمیان ایک ذاتی تعلق کا تقاضا کرتی ہے۔ ایمان کی طرح ایسی محبت بھی عملی طور پر ظاہر ہوتی ہے (یعقوب 15:2–16)۔
Discover more from Reformed Church of Pakistan
Subscribe to get the latest posts sent to your email.